ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت نے سوچھتا خصوصی مہم 5.0 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کی
ای ویسٹ سمیت اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کی وجہ سے 28,074 مربع فٹ جگہ خالی کرانے کے ساتھ ساتھ 41,73,348 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی؛ مہم کے دوران 9,996 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، 4897 ای فائلیں بند کی گئیں
Posted On:
31 OCT 2025 6:08PM by PIB Delhi
سوچھتا کی خصوصی مہم کا آغاز 2021 میں حکومت ہند کے محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی ہدایت پر ہوا تھا۔ یہ ایک جاری عمل ہے جس کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی کے فروغ کے ساتھ ساتھ زیرِ التوا معاملات میں کمی کرنا ہے، تاکہ کاروبار میں آسانی اور شہری فلاح کو تقویت ملے۔ اس سال خصوصی مہم 5.0 نے ”صفائی کو ادارہ جاتی بنانا“ اور ”زیر التوا کمی“ جیسے کلیدی اہداف کے حصول کے عزم کے ساتھ آغاز کیا۔ مہم میں خاص زور ای ویسٹ اور نیشنل پلاسٹک آلودگی میں کمی کی مہم (این پی پی آر سی) پر دیا گیا۔
مہم کا تیاری مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک منعقد ہوا۔ نفاذی مرحلہ 2 اکتوبر سے شروع ہوا، جو آج 31 اکتوبر 2025 کو اختتام پذیر ہوا۔ خصوصی مہم 5.0 وزارت، اس کے ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کی جانب سے شناخت شدہ تمام 132 مقامات پر نافذ کی گئی۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے اجلاس منعقد کیے، خصوصی مہم کے نفاذ کا جائزہ لیا اور نئی دہلی کے زور باغ میں اندرا پریاورن بھون کے مختلف ڈویژنوں/ سیکشنوں بشمول ریکارڈ روم کا معائنہ کیا۔ ایچ ایم ای ایف سی سی کی ہدایات پر سیکریٹری (ایم او ای ایف سی سی) جناب تنمے کمار خصوصی مہم 5.0 کے تحت سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کرتے رہے تاکہ سوچھتا کے مؤثر نفاذ اور زیر التوا معاملات میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
خصوصی مہم 5.0 کے مختلف پیمانوں پر حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے، 132 شناخت شدہ مقامات پر صفائی مہم، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات، عوامی شکایات پر اپیلیں اور فزیکل و ای فائلوں کے جائزے میں 100 فیصد اہداف حاصل کیے گئے۔ کل 9,996 فزیکل فائلیں خارج کی گئیں اور 4,897 ای فائلیں بند کی گئیں۔ کباڑ بشمول ای ویسٹ کے تصفیے سے 41,73,348 روپے کی آمدنی ہوئی اور 28,074 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔
سوچھتا خصوصی مہم 5.0 — اندرا پریاورن بھون، زور باغ، نئی دہلی، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی۔
نیشنل پلاسٹک آلودگی میں کمی کی مہم (این پی پی آر سی) کے تحت پلاسٹک میں کمی اور ماحول دوست مواد کے استعمال کی نمایاں بہترین عملی مثالیں درج ذیل ہیں:
(i) کولکاتہ میں زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) نے 2 اکتوبر 2025 کو نئی علی پور کے بازار علاقے میں وقف ZSI رضاکاروں کے ذریعے مربوط انداز میں صفائی مہم چلائی اور 450 کلوگرام پلاسٹک کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا۔
(ii) بھارتی کونسل برائے جنگلاتی تحقیق و تعلیم — ایرڈ فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جودھپور، راجستھان نے پلاسٹک تھیلوں کے متبادل کے طور پر ایک اختراعی حل (NAVPRAN) تیار کیا۔ نرسریوں میں پلاسٹک تھیلوں کی جگہ NAVPRAN کے استعمال سے ماحولیاتی تحفظ کی سمت ایک مضبوط قدم اٹھایا گیا ہے۔
(iii) جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیائی ماحولیات، الموڑا، اتراکھنڈ نے رورل ٹیکنالوجی کمپلیکس میں چیڑ (پائن) کی سوئیوں سے ماحول دوست پیپر، فائلیں، فولڈر، کیری بیگ وغیرہ تیار کرنے کے لیے ایک پروسیسنگ یونٹ نصب کیا، جو جنگلاتی آگ کا سبب بننے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ آر ٹی سی دفتر کے کاغذی کچرے کو بھی دوبارہ استعمال میں لا کر نیا کاغذ، فائلیں اور فولڈر تیار کرتا ہے۔
(iv) ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹ ایجوکیشن، دہرادون نے 5 غیر استعمال شدہ پلاسٹک واٹر ٹینکوں کو اَپ سائیکل کر کے نامیاتی کچرے کے کمپوسٹرز میں تبدیل کیا اور 2.5 لاکھ روپے کی بچت کی۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 573
(Release ID: 2184927)
Visitor Counter : 5