ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیئرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈ نے قومی اتحاد کے دن پر ریل بھون میں ریلوے افسران اور ملازمین سے قومی اتحاد کا عہد لیا

Posted On: 31 OCT 2025 7:44PM by PIB Delhi

یوم قومی اتحاد کے موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار نے آج ریل بھون میں ریلوے افسران اور ملازمین سے قومی اتحاد کا عہد لیا۔

تمام شرکاء نے دیانت داری کے ساتھ عہد لیا کہ ’’میں ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کروں گا اور اپنے ہم وطنوں میں اس پیغام کو پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ میں یہ عہد اپنے ملک کے اتحاد کے جذبے کے ساتھ لیتا ہوں، جو کہ سردار ولبھ بھائی کی دور اندیشی اور اقدامات سے ممکن ہوا ہے، میں پورے اخلاص   کے ساتھ تعاون کرنے   کا عزم  کرتاہوں تاکہ  میرے ملک کی اندرونی سلامتی کویقینی بنایا جاسکے ۔‘‘

 

اس موقع پر ریلوے بورڈ کے ممبر (آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ) جناب ہتیندر ملہوترا؛ ڈائریکٹر جنرل، ریلوے ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر جگدیش چندر؛ ریلوے بورڈ کی سکریٹری محترمہ ارونا نائر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ملک بھر میں، اس دن کے موقع پر ہندوستانی ریلوے کے مختلف دفاتر اور احاطے میں ریلوے ملازمین سے قومی اتحاد کا عہد لیا گیا۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 594


(Release ID: 2184922) Visitor Counter : 9
Read this release in: English , हिन्दी