صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ’’سوستھ ناری، شکتی شالی پریوار‘‘ ابھیان کے تحت تین گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کئے
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2025 7:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ صحت نے ملک گیر مہم ’’سوستھ ناری، شکتی شالی پریوار ابھیان‘‘کے تحت تین گنیز ورلڈ ریکارڈزکے اعزازات حاصل کیے ہیں، جو خواتین پر مرکوز اور پیشگی صحت نگہداشت کے شعبے میں بھارت کے بے مثال عزم و وابستگی کا اعتراف ہے۔
حاصل کیے گئے ریکارڈز درج ذیل ہیں:
- ایک ماہ میں صحت کی دیکھ بھال کے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرنے والے سب سے زیادہ افراد: 3,21,49,711 (یعنی 3.21 کروڑ سے زائد)
- ایک ہفتے میں آن لائن بریسٹ کینسر اسکریننگ کے لیے رجسٹریشن کرنے والے سب سے زیادہ افراد: 9,94,349 (یعنی 9.94 لاکھ سے زائد)
- ایک ہفتے میں ریاستی سطح پر آن لائن اہم علامات کی جانچ کے لیے رجسٹریشن کرنے والے سب سے زیادہ افراد: 1,25,406 (یعنی 1.25 لاکھ سے زائد)
عزت مآب وزیرِ اعظم نے ملک گیر مہم ’’سوستھ ناری، شکتی شالی پریوار ابھیان‘‘ کا آغاز 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک پوشن ماہ کے موقع پر کیا۔
یہ مہم خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد بیماریوں کی ابتدائی شناخت کو مضبوط بنانا، بنیادی صحت خدمات تک مؤثر رسائی کو یقینی بنانا، اور خاندانوں کو زیادہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے تاکہ ایک زیادہ مضبوط اور صحت مند بھارت تعمیر کیا جا سکے۔
خدمت کو عزم اور ’بھارت فرسٹ‘ کو تحریک بناتے ہوئے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا،’’ہماری مائیں، بہنیں اور خواتین کی طاقت ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ اگر ماں صحت مند ہو تو پورا خاندان صحت مند رہتا ہے۔‘‘
یہ مہم ملک کے ہر ضلع تک پہنچی اور اس نے غیر معمولی پیمانے پر کامیابی حاصل کی۔ملک بھر میں 19.7 لاکھ سے زائد ہیلتھ کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں 11 کروڑ سے زیادہ افراد نے مختلف صحت خدمات سے استفادہ کیا۔
اس مہم میں 20 سے زیادہ مرکزی وزارتوں نے فعال طور پر حصہ لیا، جن میں مرکزی سرکاری ادارے، میڈیکل کالج اور نجی تنظیمیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ اراکینِ پارلیمنٹ، اراکینِ اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں کے افسران نے بھی شرکت کی، جس سے یہ مہم ایک "پوری حکومت کی مہم " بن گئی۔
"پورے سماج کے اشتراک " کے تحت، اس مہم میں عوامی شمولیت غیر معمولی رہی۔اس میں پانچ لاکھ سے زائد پنچایتی راج نمائندے، ایک کروڑ چودہ لاکھ سے زیادہ اسکول و کالج طلبہ، 94 لاکھ سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے ارکان، اور پانچ لاکھ سے زائد دیگر سماجی پلیٹ فارم کے اراکین شامل ہوئے، جس نے اسے ملک کی سب سے بڑی عوامی شمولیت والی مہمات میں سے ایک بنا دیا۔
مہم کے اہم نتائج میں شامل ہیں: 1.78 کروڑ افراد کی ہائی بلڈ پریشر کی جانچ، 1.73 کروڑ افراد کی ذیابیطس (شوگر) کی جانچ، 69.5 لاکھ منہ کے کینسر کی جانچ، 62.6 لاکھ قبل از زچگی طبی معائنات ، 1.43 کروڑ ٹیکوں کی خوراکیں، اور 1.51 کروڑ خون کی کمی (انیمیا) کے ٹیسٹ۔مزید برآں، 85.9 لاکھ سے زائد خواتین کی تپ دق (ٹی بی) کے لیے، 10.2 لاکھ کی سِکل سیل بیماری کے لیے جانچ کی گئی، جبکہ 2.14 کروڑ افراد نے کاؤنسلنگ اور ویلنیس(احتیاطی تدابیر) سیشنز میں حصہ لیا۔مہم کے دوران 2.68 لاکھ سے زیادہ نکشے متر کا اندراج کیا گیا، جس میں مائی بھارت کے رضاکاروں نے سرگرم حصہ لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈزکی یہ شناخت بھارت کی اجتماعی کاوش کا ثبوت ہے — جو سرکاری نظام، ڈیجیٹل صحت میں جدت اور سماجی شراکت داری کو یکجا کرتے ہوئے “صحت مند ناری، بااختیار پریوار اور وکست بھارت” کے قیام کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 591 )
(रिलीज़ आईडी: 2184921)
आगंतुक पटल : 22