سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معمر افراد کا عالمی دن 2025

Posted On: 31 OCT 2025 7:25PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے، نے ریاستی حکومتِ اتر پردیش کے اشتراک سے  معمر افراد کے بین الاقوامی  دن 2025 کی شاندار تقریب ڈی آئی ای ٹی آڈیٹوریم، بدایوں (اتر پردیش) میں منعقد کی۔

اس موقع پر معزز شخصیات، جناب بی۔ ایل۔ ورما، مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات؛ جناب مہیش چندر گپتا، معزز رکنِ اسمبلی، بدایوں (اتر پردیش)؛ جناب ہریش شاکیا، معزز رکنِ اسمبلی، بلسی (اتر پردیش)؛ جناب راجیو کمار سنگھ، معزز رکنِ اسمبلی، داتاگنج  (اتر پردیش)؛ اور جناب واگیش پاٹھک، معزز رکنِ قانون ساز کونسل، اتر پردیش، شامل تھیں ۔

تقریب میں سینئر سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے، طلباء اور اتر پردیش کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سینکڑوں بزرگ شہریوں نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GHN1.jpg

معمر افراد کا عالمی دن، یکم اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، بزرگ شہریوں کے اہم کردار کا احترام کرتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے معاشرے کے فرض پر زور دیتا ہے۔ہندستان میں یہ دن اُن ترقی پسند پالیسیوں اور اقدامات کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو بزرگوں کی عزت و وقار، نگہداشت اور اختیار سازی کو یقینی بناتے ہیں۔

یہ پروگرام مختلف خدمات، مالی امداد، ایلڈر لائن ہیلپ نمبر 14567، بیداری مہمات اور نسل در نسل ہم آہنگ سرگرمیوں کے ذریعے بزرگ شہریوں کے لیے ہمہ جہتی مدد فراہم کرتے ہیں۔جبَل پور میں منعقدہ تقریب نے پالیسی آگاہی، ثقافتی شعور اور عوامی شمولیت کے امتزاج کے ذریعے ان عزم و وابستگیوں کو اجاگر کیا۔

اہم سرگرمیاں:

  • ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت درخت لگانا۔
  • اسکولی طلباء و طالبات کی جانب سے بچوں کے ثقافتی پروگرام۔
  • اشمیتا گروپ (این ایس ڈی) کی جانب سے نکّڑ ناٹک، جس کا مقصد بزرگ شہریوں کے وقار اور حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
  • ’ایجنگ وِد ڈگنٹی‘ (وقار کے ساتھ بڑھاپا) کے موضوع پر مختلف مقابلوں میں کامیاب طلباء کی تعریفی تقریب۔
  • ’سَنکلپ‘ — عہد برداری: جس میں معزز مرکزی وزیرِ مملکت جناب بی۔ ایل۔ ورما نے بزرگوں کی نگہداشت کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے عزم کو دہراتے ہوئے شرکاء کو حلف دلایا۔
  • راشٹریہ وِیوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت مستحقین میں ٹوکن کی تقسیم۔
  • واکا تھون -جس میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت  جناب بی۔ ایل۔ ورما کی قیادت میں بزرگوں اور بچوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مارچ کیا تاکہ نسل در نسل ربط و تعلق کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WSQD.jpg

 سماجی انصاف و تفویض اخیتارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب  بی۔ ایل۔ ورما نے معاشرے میں بزرگ شہریوں کی اہمیت، خاندانی نظام میں اُن کے کردار اور بزرگوں کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بزرگ شہریوں کی ہمہ جہتی فلاح و بہبود کے لیے وزارت کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن سینئر سٹیزن ویلفیئر پورٹل کا اجرا،راشٹریہ وِیوشری یوجنا کے تحت کیمپوں کا انعقاد،پردھان منتری دیویہ شا کیندروں کا قیام، اورایلڈر لائن ہیلپ سروس کا کامیاب نفاذ شامل ہیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :    590  )


(Release ID: 2184909) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी