کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت نے 100 فیصد اہداف حاصل کرتے ہوئے خصوصی مہم 5.0 کا اختتام کیا

Posted On: 31 OCT 2025 6:12PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر، سی پی ایس ای اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 5.0 کامیابی سے مکمل کی — یہ اقدام ریکارڈ مینجمنٹ کی بہتری، ارکان پارلیمنٹ، وزیر اعظم دفتر، آئی ایم سی اور ریاستی حکومتوں سے موصولہ مراجع کی معاملات میں کمی، عوامی شکایات کے ازالے اور کباڑ کے مؤثر تصفیے کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ سابقہ مہمات کی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت نے ایک بار پھر اس مہم کے تحت اپنے مقررہ اہداف 100 فیصد حاصل کیے۔

مہم کے دوران کانوں کی وزارت نے 578 صفائی مہمات منعقد کیں، جو 292 کے ہدف سے زائد ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں کباڑ کے تصفیے سے تقریباً 97 لاکھ روپے حاصل ہوئے اور لگ بھگ 48 ہزار مربع فٹ دفتری جگہ کارآمد استعمال کے لیے خالی کی گئی۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت 6,700 سے زائد فائلیں خارج کی گئیں، جس سے کارکردگی میں بہتری اور جگہ کے مؤثر استعمال کو خاطر خواہ تقویت ملی۔ مہم میں ریکارڈ مینجمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، آئی ایم سی، وزیر اعظم دفتر اور عوامی شکایات سے موصولہ حوالہ جات کے تصفیے میں بھی 100 فیصد اہداف حاصل کیے گئے۔ اس کے علاوہ، کاروبار میں سہولت اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے وزارت نے مہم کے دوران 11 قواعد کو سادہ بنایا۔

مہم کی ایک نمایاں خصوصیت ملک گیر گھریلو ای ویسٹ ری سائکلنگ پہل تھی جس کی ہم آہنگی جواہر لعل نہرو المونیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی) نے کی۔ ملک کے 58 مقامات پر نافذ اس مہم کے ذریعے مجاز ری سائکلر جیسے اے ٹی ٹی ای آر او ری سائکلنگ اور ایم آر اے آئی کے توسط سے 9.02 ٹن ای ویسٹ جمع کیا گیا، اور 11 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی عمل میں آئی۔ اس اقدام کا مقصد ذمہ دارانہ ای ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائکلنگ سے متعلق آگہی بڑھانا تھا، تاکہ ملازمین اور شراکت دار اداروں میں پائیدار طرزِ عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

کانوں کی وزارت کے تحت مختلف اداروں نے تخلیقی اور کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے ماحول دوست شعور اور جدت کو اجاگر کیا۔ منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) نے دھاتی کباڑ سے بائیک، ژراف اور ٹول اسٹینڈ جیسے تخلیقی ویسٹ ٹو آرٹ ماڈل تیار کیے، جو تخلیقی استعمال نو اور ری سائکلنگ کی عمدہ مثال ہیں۔ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) نے دفتری احاطے کو کچرے کے مواد سے خوبصورت بنایا، تلنگانہ کے دیواپور لائم اسٹون مائنز میں اختراعی فن پارے تیار کیے اور مورد کے ایک سرکاری اسکول میں کمپوسٹ گڑھا تعمیر کیا تاکہ ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے عملے اور کنٹریکچول کارکنان کے لیے مفت طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا، جس سے صحت و بہبود پر مہم کے زور کی مزید تقویت حاصل ہوئی۔

ان مسلسل کوششوں کے ذریعے کانوں کی وزارت صفائی، مؤثر کچرا نظم و نسق، اور پائیداری کو فروغ دیتی رہتی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے تحت حاصل کی گئی کامیابیاں وزارت کے صاف تر ماحول، اختراعی ری سائکلنگ اور دائری معیشت (سرکلر اکانومی) کے نقطۂ نظر سے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں — جہاں فضلے کو قیمتی وسائل اور فن میں ڈھالا جاتا ہے۔ یہ مہم شفافیت، ماحول دوست طرز حکمرانی اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے وزارت کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 572

 


(Release ID: 2184892) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी