قانون اور انصاف کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 کا کامیاب اختتام
Posted On:
31 OCT 2025 5:03PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی رہنمائی میں، محکمہ انصاف نے زیرِ التوا معاملات کے ازالے اور دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 5.0 کو نافذ کیا۔
یہ مہم دو مراحل پر مشتمل تھی۔ مرحلہ اوّل (15/09/2025 سے 30/09/2025 تک) نشاندہی کا مرحلہ تھا، جس میں مختلف زیرِ التوا امور جیسے اراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے موصولہ مراسلہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومتوں سے موصولہ مراسلہ جات، بین الوزارتی مراسلہ جات، عوامی شکایات اور ایسے مقامات جنہیں صفائی، ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے نشاندہی کی ضرورت تھی، کی نشاندہی کی گئی۔
مرحلہ دوّم، 02/10/2025 سے 31/10/2025 تک، نفاذ کا مرحلہ تھا، جس میں نشاندہی کیے گئے زیرِ التوا امور کے ازالے، صفائی/ستھرائی اور نشاندہی شدہ مقامات/علاقوں کی خوبصورتی کے لیے کام کیا گیا۔
مہم کے پہلے مرحلے (15/09/2025 سے 30/09/2025) کے دوران، محکمے نے نشاندہی کی سرگرمی میں فعال شرکت کی اور 526 عوامی شکایات اور عوامی شکایات کے تحت 04 اپیلوں کو ازالے کے لیے منتخب کیا گیا۔ 82 فزیکل فائلیں نظرثانی اور بعد ازاں تلفی کے لیے مختص کی گئیں۔ مزید برآں، 10 ای-فائلوں کو بھی نظرثانی/بندش کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 04 پارلیمانی یقین دہانیاں اور ریاستی حکومت سے موصولہ 03 مراسلہ جات بھی ازالے کے لیے نشاندہی کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، 4 مقامات جنہیں صفائی، ستھرائی اور خوبصورتی کی ضرورت تھی، کی نشاندہی جیسلمیر ہاؤس، نئی دہلی میں واقع محکمہ کے دفتر کے احاطے میں کی گئی۔ زیرِ التوا معاملات کی صورتحال ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر باقاعدگی سے اپلوڈ کی گئی۔
خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے (02.10.2025 سے 31.10.2025) میں، پہلے مرحلے کے دوران نشاندہی کیے گئے زیرِ التوا امور کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ عمارت، راہداریوں، لان وغیرہ کی صفائی کے لیے خصوصی مہم بھی شروع کی گئی۔ محکمہ انصاف نے مقررہ مدت کے اندر تمام نشاندہی شدہ زیرِ التوا امور کو کامیابی کے ساتھ نمٹا دیا ہے، سوائے دو پارلیمانی یقین دہانیوں کے، جنہیں جلد از جلد نمٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، 66 اشیاء جو اسکریپ/غیر ضروری قرار دی گئی تھیں اور 56 ای-ویسٹ اشیاء جو تلفی کے لیے تیار تھیں، جی ای ایم پورٹل کے ذریعے ای-نیلامی کے عمل میں ہیں۔ ان غیر ضروری اشیاء کی نیلامی سے تقریباً 93,000 روپے کی آمدنی متوقع ہے اور اس عمل سے محکمہ میں تقریباً 300 مربع فٹ جگہ خالی ہونے کی امید ہے۔
مہم کے دوران مختلف تقریبات/بہترین طریقہ کار کی قبل و بعد کی تصاویر سمیت ٹویٹس، پی آئی بی ریلیزز بھی وقتاً فوقتاً جاری/اپلوڈ کی گئیں۔
********
( ش ح۔ اس ک۔ ن ع)
U.No.560
(Release ID: 2184757)
Visitor Counter : 7