بھاری صنعتوں کی وزارت
وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے بھاری صنعتوں کی وزارت کی ہندی میگزین ‘‘ادیوگ بھارتی’’ کے دوسرے ایڈیشن کا اجراء کیا
Posted On:
31 OCT 2025 3:38PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت کے ‘‘ادیوگ بھارتی’’ میگزین کے دوسرےایڈیشن کا آج 31 اکتوبر 2025 کو بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب کامران رضوی ، بھاری صنعتوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر حنیف قریشی اور بھاری صنعتوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وجے متل کی موجودگی میں اجراء کیا ۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے کہا کہ ‘‘ادیوگ بھارتی’’ میگزین راج بھاشا ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے ۔
بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب کامران رضوی نے میگزین کی اشاعت میں شامل ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور سرکاری مواصلات میں ہندی کے استعمال کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
‘‘ادیوگ بھارتی’’ میگزین،انتظامیہ میں ہندی کے استعمال کو مستحکم کرنے کے حکومت ہند کے وژن کے مطابق سرکاری کاموں میں ہندی کےموثر مواصلات اور فروغ کے لیے وزارت کی لگن کی تصدیق کرتی ہے ۔
*****
( ش ح ۔م م۔ت ا)
U. No. 556
(Release ID: 2184671)
Visitor Counter : 8