قانون اور انصاف کی وزارت
قانونی امور کے محکمے نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت اپنے تمام اہداف 100 فیصد مکمل کر لیے
تمام دفاتر میں سوچھتا، ریکارڈ مینجمنٹ، کچرے کے ازالے اور زیرِ التواء معاملات کے خاتمے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی
Posted On:
31 OCT 2025 11:43AM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے قانونی امور کے محکمے (ڈی ایل اے)نے قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال کی رہنمائی اور لاء سکریٹری ڈاکٹر انجو راٹھی رانا کی براہِ راست نگرانی میں خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت تمام شعبوں اور منسلکہ دفاتر میں طے شدہ تمام اہداف حاصل کر لیے گئے۔ملک بھر میں موجود محکمے کےدفاتر کے نیٹ ورک نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں غیر معمولی ہم آہنگی اور عزم کا مظاہرہ کیا، جس سے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی)کی جانب تجویز کردہ 12 کلیدی نکات کے تحت قابل ذکر نتائج حاصل کیے گئے۔
منصوبہ بندی سے کارکردگی تک
ستمبر میں ایک پیچیدہ تیاری کے مرحلے کے بعد، عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 کو شروع ہوا۔ یومیہ جائزے، ایس سی پی ڈی ایم 5.0 پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریکنگ اور بین اضلاع نگرانی نے محکمے کو اس مہم کے تمام پیمانوں پر مکمل عمل درآمد کے قابل بنایا۔
نمایاں کامیابیوں کے اہم نکات:
🗂️ فزیکل فائلیں:
- 64,401 فائلوں کا جائزہ لیا گیا
- 26 فائلیں نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقل کرنے کے لیے منتخب
- 60,216 فائلیں چھانٹنے (ویڈنگ) کے لیے شناخت کی گئیں
- 60,216 فائلیں کامیابی سے نکال دی گئیں
💻 ای-فائلیں:
- 714 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا
- 311 ای-فائلیں بند کی گئیں
🏢 دفتر کی جگہ اور آمدنی:
- 11,831 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی
- ₹4,91,758 کی آمدنی پیدا کی گئی
📨 زیرِ التواء حوالےاور شکایات کا ازالہ:
- 50 ارکانِ پارلیمنٹ کے حوالے
- 6 ریاستی حکومتوں کے حوالے
- 27 بینوزارتی حوالے
- 11 پارلیمانی یقین دہانیاں
- 1 وزیراعظم کے دفتر کا حوالہ
- 879 عوامی شکایات کا ازالہ
- 10 عوامی شکایات کی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا
پبلک ریکارڈز ایکٹ 1993 کے تحت ہزاروں فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، اُنہیں درجہبندی، ڈیجیٹائز اور چھانٹنے کے عمل سے گزارا گیا، جس سے نہ صرف دفاتر میں نمایاں جگہ خالی ہوئی بلکہ ریکارڈ کی بازیافت کے عمل کو بھی مؤثر اور منظم بنایا گیا۔ ای کچرے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے، ناقابل استعمال آئی ٹی اثاثے - بشمول کمپیوٹر، پرنٹرز، یو پی ایس یونٹس اور فوٹو کاپی مشینیں – کوایم او ای ایف سی سی کے جاری کردہ ای کچرے کے بندوبست سے متعلق ضوابط، 2022 کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے مجاز ری سائیکلرز کے ذریعے شناخت، فہرست سازی اور تصرف کیا گیا۔ یہاں تک کہ بے کار فرنیچر، ٹوٹے ہوئے فکسچر اور پرانے مواد کو بھی نیلامی کے ذریعے ٹھکانے لگایا گیا، جس سے پیداواری استعمال کے لیے قیمتی جگہ خالی ہوئی۔ اسی طرح، غیر ضروری فرنیچر، ٹوٹے ہوئے فکسچر اور پرانا سامان نیلامی کے ذریعے تلف کیا گیا، جس سے قیمتی دفتری جگہ کو مفید استعمال کے لیے خالی کیا گیا۔خالی ہونے والی جگہوں کو مؤثر طور پر استعمال کرتے ہوئے سبز گوشے تیار کیے گئے، ریکارڈ مینجمنٹ سہولیات میں بہتری لائی گئی اور دفاتر میں زیادہ منظم، صاف ستھرا اور نتیجہخیز کام کا ماحول قائم کیا گیا۔
تمام زیرِ التواء حوالہ جات — بشمول ارکانِ پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، وزیرِ اعظم کے دفتر اور بین وزارتی شعبوں سے موصولہ معاملات — کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا گیا۔عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو سی پی جی آر اے ایم ایس(عوامی شکایت کےازالہ اور نگرانی کے مرکزی نظام) پورٹل کے ذریعے منظم طور پر ٹریک کیا گیا اور کامیابی سے بند کر دیا گیا۔
اس مہم کی کامیابی کو قانونی امور کے محکمے کے تمام دفاتر کی فعال شرکت سے تقویت ملی،جن میں اصل سکریٹریٹ (نئی دہلی)، برانچ سیکریٹریٹس: کولکاتہ، ممبئی، چنئی اور بنگلورو،سینٹرل ایجنسی سیکشن (سپریم کورٹ)، لاء کمیشن آف انڈیا، انڈین لاء انسٹیٹیوٹ، انڈیا انٹرنیشنل آربیٹریشن سینٹر (آئی آئی اے سی)،انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (آئی ٹی اے ٹی) کی تمام بنچیں اور دہلی ہائی کورٹ،سی اے ٹی (پرنسپل بینچ) اور زیریں عدالتوں (تیس ہزاری) میں مقدمات کی پیروی کرنے والے سیکشنز شامل ہیں۔
خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، 30 اکتوبر 2025 کو، محکمہ نے سائبر سیکورٹی سے متعلق آگاہی ویبینار کا بھی اہتمام کیا، جس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی بیداری سے متعلق مہینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سائبر اینڈ انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ ڈویژن، این آئی سی کے ماہرین کے ذریعہ منعقد کیا گیا، سیشن سائبر سیکورٹی، ڈیٹا پروٹیکشن، پاس ورڈ مینجمنٹ، فشنگ آگاہی اور محفوظ ڈیجیٹل طریقوں پر مرکوز تھا۔ یہ پہل خصوصی مہم 5.0 کے تحت محکمہ کے اندر ڈیجیٹل بیداری اور سائبر محفوظ ورک کلچر کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔
لاء سکریٹری ڈاکٹر انجو راٹھی رانا جنہوں نے خود ہفتہ وار رپورٹس کا جائزہ لیا، معائنہ دورے کیے، اور مہم کے نفاذ کی نگرانی کی تاکہ تمام تقاضے پوری طرح سے پورے کیے جا سکیں، کہاکہ “سوچھتاکا جذبہ محض ظاہری صفائی تک محدود نہیں- یہ نظم و ضبط، کارکردگی اور عوامی خدمت پر فخر کی علامت ہے۔ میں محکمہ کے ہر افسر کو خصوصی مہم 5.0 کو اجتماعی کامیابی بنانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں‘‘۔
قانونی امورکا محکمہ مسلسل ڈیجیٹل تبدیلی، عمل کی سادگی اور عوامی خدمت پر مبنی طرزِ حکمرانی کے فروغ کے ذریعے ’’وکست بھارت @2047‘‘کے وژن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
*****
ش ح۔ ک ح ۔ ع ر
U. No-537
(Release ID: 2184559)
Visitor Counter : 8