ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے بورڈ کے سکریٹری نے خصوصی مہم 5.0 کے دوران ہونے والی پیش رفت اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا


وزارت ریلوے  کے تحت 78,451 صفائی مہمات انجام دی گئیں

ریلوے خصوصی مہم 5.0 کے تحت مکمل کامیابی کےحصول کے قریب ہے اور مہم کے اختتام تک باقی اہداف کو پورا کرنے والاہے

ریلوے نے 12کروڑ مربع میٹر سے زائدرقبے پرمحیط بڑے پیمانے کی صفائی مہم انجام دی،27,000 کلومیٹر پٹریوں کی صفائی کی، 520 ٹن پلاسٹک کے فضلات کو  ٹھکانے لگایا، اور بیداری مہم میں ہزاروں لوگوں کو شامل کیا

جامع صفائی مہم میں تقریباً1500 ٹرینوں کا احاطہ گیا اور اچانک معائنہ کیا گیا

363 اسٹیشنوں پر ‘‘ویسٹ ٹو آرٹ’’ سیلفی پوائنٹس بنائی گئیں

Posted On: 30 OCT 2025 8:45PM by PIB Delhi

رواں ماہ2 سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی جانے والی خصوصی صفائی مہم 5.0 کے دوران ہونے والی پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لیے ریلوے بورڈ کی سکریٹری محترمہ ارونا نائر کی صدارت میں آج ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دفاتر اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا اور زیر التوا امور نمٹانا تھا۔

1.gif

 

ریلوے نے 75,000 صفائی مہم کے ہدف کو تجاوز کرتے ہوئے 78,451 صفائی مہمات کو مکمل کیا۔ اس عرصے کے دوران ہدف سے زیادہ 1,000 ایم پی ریفرنسز حل کیے گئے۔ 2.75 لاکھ شکایات کے ہدف میں سے، ریلوے نے 2.48 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا۔ ریلوے کی وزارت نے زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم  (ایس سی پی ڈی ایم  5.0کے زیادہ تر پہلوؤں میں تقریباً 100فیصد اہداف حاصل کر لیے ہیں اور امید ہے کہ مہم کے اختتام تک باقی اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔

 

ریلوے بورڈ کے سکریٹری نے ریل بھون کا دورہ کیا اور صفائی مہم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کی پوری ٹیم کی ستائش کی اور اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام31 اکتوبر 2025 کو مہم کے اختتام تک بقیہ اہداف حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

 

دیگر توجہ کے شعبوں میں، ہندوستانی ریلوے نے صفائی ستھرائی، نظافت کے فروغ ، ماحولیاتی پائیداری، اور ریلوے ملازمین، مسافروں اور عام لوگوں میں عوامی بیداری بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔ اس اقدام کا مقصد ریلوے اسٹیشنوں، دفاتر، کالونیوں اور ورکشاپ کے مقامات میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عملہ اور مسافروں کو صفائی کی سرگرمیوں میں فعال طور پر مشغول کرنا ہے۔

2.gif

صاف ستھراسی ایس ایم ٹی اسٹیشن

 

اس کا مقصد واحد استعمال والے پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا اور درخت لگانے کی مہم اور آگاہی مہم کے ذریعے ماحول کے موافق طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ اس سے صاف اور سرسبز ماحول بنانے کے تئیں ہندوستانی ریلوے کی عہد بندی کو تقویت ملتی ہے۔

 

ہندوستانی ریلوے نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت اپنے پورے نیٹ ورک میں وسیع پیمانے پر صفائی کےاقدامات کیے ہیں اور اس کے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اسٹیشنوں، دفاتر اور کالونیوں میں کل 78,451 صفائی مہم چلائی گئی۔

 

3.gif

کے آر این ٹی/ ایچ وائی بی/ ایس سی آر:ریلوے کالونی میں جاری صفائی مہم

 

سینئر حکام کے ذریعے ریلوے روٹ میں واقع اسٹیشنوں اور بیس کوچ ڈپووں پر تقریباً 1,500 ٹرینوں کا وسیع پیمانے پر معائنہ کیا گیا اور سرپرائز چیکنگ کی گئی۔ مزید برآں، 2500 کچڑے کی صفائی کی مہم چلائی گئی جس کے دوران 76,444 لوگوں کو صفائی برقرار رکھنے کے بارے میں مشورہ دیا گیا۔

 

صفائی ستھرائی  پرآگاہی پھیلانے کے  واسطے، صفائی کے موضوع پر1,646 ویبنار اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں37,700 شرکاء نے شرکت کی اور مختلف مقامات پر صفائی کے حوالے سے 451 اسٹریٹ ڈرامے پیش کیے گئے۔ صفائی کی کوششوں کے تحت ریلوےکے ماتحت اداروں اور دفاتر سے 520 ٹن پلاسٹک کا فضلہ ختم کیا گیا جبکہ تقریباً 12,10,20,000 مربع میٹر رقبہ اور 20,64,000 میٹر نالوں کا احاطہ کیا گیا۔ مزید برآں، مہم کے دوران تقریباً 27,000 کلومیٹر ٹریک کی صفائی کی گئی۔

 

4.gif

رتلام ڈویژن کے تحت رتلام اسٹیشن پر  صفائی مشینری کی دستیابی اور کام کو یقینی بنایا گیا۔

 

اس خصوصی مہم میں عوام کی شرکت اہم خصوصیت تھی، جس میں تقریباً 125,000 افراد نے رضاکارانہ  طورسرگرمیوں میں حصہ لیا اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے 120,000 درخت لگائے گئے۔ سوچھ نیر پہل کے تحت 3,150 مقامات پر 11,300 واٹر بوتھ کی صفائی کی گئی جبکہ سوچھ آہار ابھیان کے تحت 1,800 مقامات پر 4,000 کھانے پینے کے اسٹالوں کی صفائی کی گئی۔

5.gif

پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پانی کے بوتھ کی صفائی

 

ویسٹ مینجمنٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، ریلوے کے احاطے میں8,400 کوڑے دان  نصب کیے گئے اور 363 اسٹیشنوں پر "ویسٹ ٹو آرٹ" سیلفی پوائنٹس بنائی گئیں، جس سے کچڑے کو تخلیقی صلاحیتوں اور صفائی کی علامت میں تبدیل کیا گیا۔

*****

 ( ش ح ۔م ش ع۔اش ق)

U. No. 532


(Release ID: 2184531) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी