وزارت دفاع
ہند بحر الکاہل علاقائی ڈائیلاگ 2025 (آئی پی آر ڈی-2025) نئی دہلی میں اختتام پذیر
Posted On:
30 OCT 2025 9:53PM by PIB Delhi
تین روزہ ہند-بحر الکاہل علاقائی ڈائیلاگ 2025 آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ بھارتی بحریہ کے زیرِ اہتمام یہ سالانہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مکالمہ 28 سے 30 اکتوبر 2025 تک منعقد کیا گیا، جس میں بھارت اور بیرونِ ملک سے عالمی شہرت یافتہ ماہرین، بھارتی مسلح افواج اور حکومتِ ہند کے سینئر افسران، اسکالرز اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
(پہلے دن اور دوسرے دن کی پریس ریلیز کے لنکس: آئی پی آر ڈی 2025- ڈے 1، آئی پی آر ڈی2025 – ڈے 2)
’’جامع بحری سلامتی اور ترقی کا فروغ: علاقائی صلاحیت سازی اور قابلیت میں اضافہ‘‘ کے مرکزی موضوع کے ساتھ، آئی پی آر ڈیکے ساتویں ایڈیشن نے اپنے متنوع شرکاء اور سامعین کے درمیان گہرا اثر چھوڑا، جنہوں نے ہند- بحر الکاہل خطے سمیت دنیا کے 30 سے زائد ممالک کی نمائندگی کی۔
دن کا آغاز نیلگو معیشت (سمندری سطح کے بنیادی ڈھانچے سمیت) بطور خارجہ پالیسی کا آلہ‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس سے ہوا، جس میں اسرائیل، ویتنام اور فلپنسن کے مقررین نے اہم زیرِ آب بنیادی ڈھانچے کے تحفظ میں درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات پیش کیے۔اسرائیلی مقرر نے مشرقی بحیرۂ روم میں زیرِ آب بنیادی ڈھانچے کے ذریعے اشیاء کی ترسیل اور روابط پر توجہ مرکوز کی، جبکہ ویتنام اور فلپنسن کے مقررین نے جنوبی بحیرۂ چین میں ’’گرے زون سرگرمیوں‘‘ کے مسائل کو اجاگر کیا۔اس اجلاس کے دوران بھارت کا کردار ایک سہولت کار اور شراکت دار کے طور پر سامنے آیا۔ اس میں بھارت-مشرقِ وسطیٰ-یوروپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای ای سی) کے مغربی ایشیائی تناظر میں اور جنوب مشرقی ایشیا میں آسیان-بھارت تعاون کو مرکزی توجہ حاصل تھی۔اجلاس کا اختتام نیشنل میریٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف) کی جانب سے شائع کردہ کتاب ’’بحری تناظر: نیلگوں معیشت اور لچیلا پن‘‘کی رونمائی کے ساتھ ہوا۔
اس کے بعد وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جناب سنجیو سنیال نے ایک خصوصی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں جناب سنیال نے بھارت کے قدیم بحری ورثے کو اجاگر کیا اور حکومتِ ہند کی جانب سے بحری شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے متعدد اقدامات، خصوصاً جہاز سازی اور جہاز رانی کے فروغ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے آئی این ایس وی کوندِنیہ کی تعمیر اور آزمائشی مراحل میں بھارتی بحریہ کی قیمتی معاونت کو سراہا۔ اس منصوبہ کا تصور بھارت میں بحری شعور کو فروغ دینے کے لیے اس کی تاریخی بحری روایات کے ایک اہم حصے کو دوبارہ زندہ کرنے کے مقصد سے پیش کیا گیا ہے۔اس موقع پر جناب سنیال نے نیشنل میریٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف) کی شائع کردہ کتاب ’’آپریشنلازنگ پرجیکٹ موسم‘‘ کا اجرا بھی کیا۔
آئ پی آر ڈی-2025کے آخری دن ہند-بحر الکاہل خطے میں بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کی اہمیت پر مباحثے منعقد کیے گئے۔ اس سیشن میں فرانس، جرمنی، بھارت اور پاپوا نیو گنی کے مقررین نے جنوبی بحرالکاہل کی جزیرہ ریاستوں کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔دن کے آخری اجلاس میں، جس کی نظامت جناب سنجیو رنجن سکریٹری جنرل، انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) نے کی۔ ماہرین نے مختلف علاقائی پلیٹ فارمز کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں آئی او آر اے، انڈین اوشن نیول سمپوزیم(آئی او این ایس)، انڈین اوشن کمیشن (آئی او سی)اور ہند- بحر الکاہل سے متعلق آسیان آؤٹ شامل ہیں۔
تین روز تک جاری رہنے والا آئی پی آر ڈی-2025 کوتمام شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اس نے پالیسی سازوں اور عملی ماہرین کے لیے قیمتی نکات فراہم کیے۔کانفرنس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ علاقائی تعاون کو کس طرح اس انداز میں ترتیب دیا جا سکتا ہے کہ وہ کثیرجہتی بحری تعاون کے لیے نئی شناخت کرنے اور اقدامات کی تشکیل میں مددگار ثابت ہو۔
9QQB.jpg)
9NNM.jpg)
SH48.jpg)
RALK.jpg)
*****
ش ح۔ ک ح ۔ ع ر
U. No-535
(Release ID: 2184529)
Visitor Counter : 3