سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے قومی ادارے‘سوچھتا 5.0’ کے ذریعےنظم ونسق کی نئی تعریف مرتب کررہےہیں
प्रविष्टि तिथि:
30 OCT 2025 8:38PM by PIB Delhi
جامع اور جوابدہ نظم و نسق کی توثیق کے طور پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ اور اس کے نو قومی اداروں نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والی حکومت ہند کی خصوصی سوچھتامہم 5.0 کو ایسی تحریک میں تبدیل کر دیا جس میں صفائی، کارکردگی اور عوامی خدمت کو مربوط کیاگیا۔ یہ صرف انتظامی مشق نہیں تھی، بلکہ اس سے یہ ظاہر کیا گیاکہ شفافیت اور حساسیت ایک ساتھ حکمرانی کا حصہ ہو سکتی ہے—جہاں امتیاز اور وقار کے حصول کے واسطے فائلوں،فرش اور خیالات کو یکساں طور پرصاف کیاجاتا ہے۔
مہم کے دوران، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے ما تحت قومی اداروں نے انتظامی کارکردگی کوبہتر کرنے اور بروقت اقدام کو یقینی بنانے میں اہم نتائج کا مظاہرہ کیا۔ 320 سے زیادہ سرکاری فائلوں کا جائزہ لیا گیا،70 سے زائد پرانے ریکارڈوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے نشان زد کیا گیا، اور مختلف اداروں میں24 سے 90 زیر التوا عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، جس کے تحت این آئی ای پی وی ڈی، دہرادون، اوراین آئی ای پی ایم ڈی، چنئی نے خاص طور پر اہم پیش رفت کی ہے۔ یہ کامیابیاں اچھی حکمرانی اور قابل رسائی، شفاف انتظامیہ کی گہری لگن کی عکاسی کرتی ہیں۔
انتظامی اصلاحات کی متوازی مہم میں اداروں کی سطح پر صفائی اور عوامی بیداری پر بھی زور دیا گیا۔اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی، ممبئی،این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد، این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی، اوراین آئی ایم ایچ آر، سیہور جیسے اداروں نے 20 سے زیادہ صفائی مہمات، کمیونٹی بیداری پروگرام منعقد کیے جن میں عملہ،تربیت دہندگان اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ ہاسٹل، کلاس روم، اور عوامی علاقوں کو دوبارہ بحال کیا گیا، جس سے معذور افراد اور تمام متعلقہ فریقوں کے لیے صاف ستھرا، محفوظ، اور خوش گوارماحول بنایا گیا۔
صفائی ستھرائی کو نگہداشت اور کارکردگی کی ثقافت میں تبدیل کرکے، محکمہ اور اس کے ماتحت اداروں نے بااختیار، جامع اور شفاف ہندوستان کے اپنے وژن کو پھر سے تقویت بخشی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ جب صفائی کو ہمدردی اور حوصلےکے ساتھ ملایا جائے تو یہ سماجی ذمہ داری اور ملک کی تعمیر کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتا ہے۔
*****
( ش ح ۔م ش ع۔اش ق)
U. No. 531
(रिलीज़ आईडी: 2184502)
आगंतुक पटल : 18