شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت 
                
                
                
                
                
                    
                    
                        نئی سی پی آئی سیریز میں ہاؤسنگ انڈیکس کے تعین کے طریقۂ کار میں  مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے مباحثہ دستاویز (ڈسکشن پیپر) کا اجرا
                    
                    
                        
                    
                
                
                    Posted On:
                30 OCT 2025 4:00PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)کے بنیادی سال میں تبدیلی کے عمل پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت طریقۂ کار کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، نئے ڈیٹا ذرائع کا جائزہ لے رہی ہے، اور ماہرین، تعلیمی اداروں، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع مشاورت کے بعد ضروری تبدیلیاں شامل کر رہی ہے۔
سی پی آئی کے ایک حصے کے طور پر، موجودہ سلسلے میں رہائش کو شہری علاقوں میں اخراجات کے 21.67 فیصد اور آل انڈیا سطح پر 10.07 فیصد حصے کے ساتھ ایک اہم جزو تصور کیا جاتا ہے۔ رہائش نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں گھرانوں کی مجموعی فلاح و بہبود کا ایک اہم اشاریہ ہے، کیونکہ ان کی آمدنی کا ایک قابلِ ذکر حصہ گھر کے کرائے یا اپنی ملکیت کے مکان کی دیکھ بھال پر خرچ ہوتا ہے۔ مکان کے کرایے پر مبنی افراطِ زر کا اشاریہ نہ صرف پالیسی سازوں اور فیصلہ سازوں بلکہ گھرانوں کے لیے بھی ایک اہم آلہ ہے۔ لہٰذا، ہر ماہ رہائش کی حقیقی تبدیلیوں کو درست طور پر سمجھنے کے لیے مضبوط اور متعلقہ ہاؤسنگ انڈیکس کے طریقۂ کار کا ہونا انتہائی اہم ہے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز ، ماہرین اور عالمی بہترین طریقوں سے موصولہ فیڈ بیک کی بنیاد پر ایم او ایس پی آئی موجودہ ہاؤسنگ انڈیکس مرتب کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کر رہا ہے ۔
نئی سی پی آئی سیریز میں ہاؤسنگ انڈیکس مرتب کرنے کے طریقۂ کار میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے ایک مباحثہ دستاویز (ڈسکشن پیپر) تیار کیا گیا ہے۔ اس دستاویز میں موجودہ طریقۂ کار اور نئی سیریز کے لیے تجویز کردہ تبدیلیوں کی تفصیلی وضاحت شامل ہے۔ وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی ) ماہرین، تعلیمی اداروں، مرکزی وزارتوں و محکموں، ریاستی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اس مجوزہ طریقۂ کار پر آراء اور تجاویز طلب کرتی ہے۔ سی پی آئی کی بنیاد پر نظرثانی کی مشق کے حصے کے طور پر جاری کیے جانے والے مباحثے کے کاغذات کی سیریز میں یہ تیسرا ہے۔ اس سے قبل “سی پی آئی کی تیاری میں مفت پی ڈی ایس اشیاء کا اندراج/تعاون” کے موضوع پر دو مباحثہ دستاویزات بالترتیب 23 دسمبر 2024 اور 4 اکتوبر 2025 کو جاری کی گئی تھیں۔
مباحثہ دستاویز وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی ) کی ویب سائٹ www.mospi.gov.in
 اور سی پی آئی ویئر ہاؤس www.cpi.mospi.gov.inپر دستیاب ہے۔ اپنی آراء اور تجاویز 20 نومبر 2025 تک ای میل ایڈریس
 psd-nso2020@mospi.gov.inپر ارسال کی جا سکتی ہیں۔
*****
ش ح-ش آ-ع ر
UR No-492
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2184229)
                Visitor Counter : 7