نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے کھیل کود کی سیاحت اور فٹ انڈیا تحریک کو آگے بڑھانے میں ’پونے گرانڈ ٹور 2026‘ کے کردار کو اجاگر کیا


مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس نے ’پونے گرانڈ ٹور 2026‘ کے لوگو اور جرسی کی رونمائی کی

Posted On: 29 OCT 2025 8:32PM by PIB Delhi

بھارت کی تاریخی اولین بین الاقوامی یو سی آئی 2.2 اسٹیج سائیکلنگ دوڑ’بجاج پونے گرانڈ ٹور 2026‘ کے لوگو اور جرسی کی  رسمی طور پر رونمائی ، آج پونے کے دی ویسٹن ہوٹل میں کی گئی۔ اس تقریبا کا اہتمام حکومت مہاراشٹر، پونے کی ضلع انتظامیہ، اور بھارتی سائیکلنگ فیڈریشن کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ یہ تقریب شہر کے ثقافتی، تاریخی اور کھیل کود کے ورثے کا ایک جشن ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت، محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے کہا کہ یہ تقریب 2036 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہے، اور کھیلوں کی قیادت میں ترقی اور کھیلوں کی سیاحت کے لیے ملک کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XF1U.jpg

موصوفہ نے کہا، ’’ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تحت، سنڈیز آن سائیکل جیسی پہل قدمیاں 5000 سے زائد مقامات پر تقریباً 5 لاکھ سائیکل سواروں کی شرکت کے ساتھ ہر ہفتے منعقد کی جارہی ہیں ۔ یہ پہل قدمیاں ’فٹ انڈیا‘ مہم کو ملک گیر عوامی تحریک میں تبدیل کر رہی ہیں۔‘‘

محترمہ کھڈسے نے ملک بھر میں ’سنڈیز آن سائیکل‘ تحریک کی قیادت اور توسیع کے لیے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سائیکلنگ کو فٹنس، پائیداری، اور کمیونٹی بانڈنگ کے طریقے کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ پونے گرانڈ ٹور 2026 ایک ماڈل کے طور پر نمایاں ہے جویہ دکھاتا ہے کہ کس طرح کھیل سیاحت اور تندرستی دونوں کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ کھیلوں کی سائنس بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اضافے کے لیے ایک اہم میدان کے طور پر ابھر رہی ہے اور اس طرح کے ایونٹس ہمارے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کریں گے۔ ‘‘

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، جناب دیویندر فڈنویس نے کہا کہ پونے گرانڈ ٹور پونے کے تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کرے گا، جس سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا اور شہر کی روایتی شناخت کو "سائیکلوں کے شہر" کے طور پر بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب مہاراشٹر کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی، صحت مند زندگی کو فروغ دے گی اور آلودگی سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00243J7.jpg

وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ پونے ہمیشہ سے سائیکلنگ کا گھر رہا ہے، اور یہ ایونٹ اس میراث کو مزید مضبوط کرے گا۔ 'پونے گرینڈ ٹور' شہر کو پیشہ ورانہ سائیکلنگ کے عالمی نقشے پر ڈالے گا، اور بھارت بھر میں چاق و چوبند رہنے اور ماحولیاتی بیداری کے لیے ترغیب فراہم کرے گا۔‘‘

پونے کے نائب وزیر اعلیٰ اور سرپرست وزیر اجیت پوار نے اس پہل قدمی کی تعریف کرتے ہوئے اسے مہاراشٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "یہ عظیم چنوتی، جو کہ سہیادری کے 200 سے زیادہ دیہاتوں کا احاطہ کرتا ہے، ٹور ڈی فرانس سے متاثر ہے۔ یہ صرف کھیلوں کی ایک تقریب نہیں ہے بلکہ صحت، روزگار، سیاحت اور ترقی کا تہوار ہے"۔

انہوں نے پونے ضلعی انتظامیہ کی ستائش کی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ کلکٹر شری جتیندر دودی کر رہے ہیں، اس تقریب کو ریکارڈ وقت میں تصور کرنے اور اس کو انجام دینے کے لیے۔ انہوں نے ریس کے راستے پر عالمی معیار کے روڈ انفراسٹرکچر کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شہری ترقی کی وزیر مملکت محترمہ مادھوری مسال ، ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے صدر داتو امرجیت سنگھ گل، سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سکریٹری جنرل داتو منندر پال سنگھ، اور ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے سابق سکریٹری جنرل اونکار سنگھ بھی موجود تھے۔

پونے کے ڈیوژنل کمشنر ڈاکٹر چندرکانت پلکندوار نے تقریب کا تصورت اور تفصیلی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔

لوگو، جرسی اور ماسکٹ کی رونمائی

معززین نے پونے گرانڈ ٹور 2026 کے آفیشل لوگو اور جرسی کی رونمائی کی۔ ’اِندو‘نام کا ماسکٹ بھیماشنکر کے جنگلات میں پائی جانے والی اور معدوم ہونے کے خطرے کا شکار بڑی بھارتی گلہری سے ترغیب یافتہ ہے، جو چستی، مضبوطی اور ماحولیاتی توازن کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035V15.jpg

وزیر اعلیٰ جناب فڈنویش نے 77 سالہ بزرگ سائیکلسٹ محترمہ نروپما بھاوے، پریتی مہاکسے، پرینیتی سومن (احمدنگر)، بھارت سوناونے (چھترپتی شمبھاجی)، آکاش مہیترے (جل گاؤں)، اور پوجا دانولے (شولاپور) کو سائیکل سواری میں ان کی حصولیابیوں کے لیے اعزاز سے نوازا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں اراکین اسمبلی امت گورکھے، راہل کُل، سدھارتھ شرولے، باباجی کالے، اور شنکر منڈیکر شامل تھے۔ ان کے علاوہ پونے پولیس کمشنر امیتیش کمار، پی ایم سی کمشنر نول کشور رام، پی سی ایم سی کمشنر ونے کمار چوبے، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر چندرکانت پلکندوار، کمشنر آف اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز محترمہ شیتل تیلی- اُگلے، ضلع کلکٹر جتیندر دودی، اور سی ای او ضلع پریشد گجانن پاٹل جیسے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پونے گرانڈ ٹور 2026 کو بجاج کے ذریعہ پیش کیا گیا اور اسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، چتلے بندھو اور پنچ شیل گروپ سے حمایت حاصل ہوئی۔

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:459


(Release ID: 2183970) Visitor Counter : 6