زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ایف پی او سماگم 2025: اختراع، شمولیت اور مارکیٹ سے ربط کے ذریعے کسان پیداوار تنظیموں کو بااختیار بنانا


یہ پروگرام 10,000 کسان پیداوار تنظیموں (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ کی اسکیم کے تحت حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں کا جشن مناتا ہے

دو روزہ اس تقریب میں 24 ریاستوں اور 140 اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے 500 سے زائد کسان شرکت کریں گے

Posted On: 29 OCT 2025 7:19PM by PIB Delhi

ہندوستان کی وزارتِ زراعت و کسانوں کی فلاح، 30 اور 31 اکتوبر 2025 کو نیشنل ایف پی او سماگم کا انعقاد نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) اور نیشنل کوآپریٹو یونین آف انڈیا (این سی یوآئی) کمپلیکس، حوز خاص، نئی دہلی میں کر رہی ہے۔
یہ پروگرام “10,000پیدا کرنے والے کسان آرگنائزیشن  (ایف پی اوز)” کے قیام اور فروغ کے منصوبے کے تحت حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں کا جشن مناتا ہے اور اس کا مقصد تعاون، ٹیکنالوجی اور قدر میں اضافے کے ذریعے کسانوں کی اجتماعی تنظیموں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دو روزہ اس تقریب میں 24 ریاستوں اور 140 اضلاع کی نمائندگی کرنے والے 500 سے زائد کسان شرکت کریں گے، جن کے ساتھ امپلیمنٹنگ ایجنسیاں (آئی ایز)، کلسٹر بیسڈ بزنس آرگنائزیشنز (سی بی بی اوز) اور ترقی یافتہ ایف پی اوز بھی شامل ہوں گے۔
کل 267 ایف پی اوز اپنی مصنوعات اور اختراعات کو نمائش اسٹالز کے ذریعے پیش کریں گے۔

ان میں سے 57 ایف پی او اسٹالز نئی دہلی کے حوض خاص میں واقع این سی ڈی سی کے احاطے میں لگائے جائیں گے، جہاں ہندوستانی زراعت کی بھرپور تنوع کی عکاسی کرنے والی زرعی اور قدر میں اضافے والی مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کی جائے گی۔ نمائش میں اُن ایف پی اوز کو نمایاں کیا جائے گا جو اناج، دالوں، باجرہ، مصالحہ جات، تیل دار بیج، پھل، سبزیاں، شہد، چائے، کافی، دودھ اور نامیاتی پیداوار کی پیداوار و مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ اچار، جام، گڑ، جڑی بوٹیوں اور قدرتی مصنوعات، میوہ جات اور روایتی دستکاری سے تیار کردہ غذاؤں جیسی پروسیس شدہ اور قدر میں اضافے والی اشیاء بھی شامل ہوں گی۔ یہ نمائش "ایک بھارت – ایک زرعی نظام" کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ملک کے مختلف خطوں کے ایف پی اوز کس طرح ایک مضبوط اور منڈی سے مربوط زرعی معیشت کی تعمیر کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔

ایف پی او سماگم 2025 میں زرعی موضوعات پر مبنی تکنیکی اجلاسوں اور پینل مباحثوں کی ایک سیریز بھی شامل ہوگی، جن میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی جائے گی:

  • تیل دار بیجوں کی پیداوار اور قدر میں اضافہ
  • پانی کے مؤثر استعمال اور پائیدار آبپاشی کے طریقے (محترمہ ارچنا ورما، اے ایس اینڈ ایم ڈی، این ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام)
  • قدرتی زراعت اور اس کی منڈی میں مواقع (این ایم این ایف کے تحت)
  • زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف) – قرض تک رسائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی
  • شہد کی پیداوار، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ (این بی بی کے ساتھ)
  • ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم اور منڈی تک رسائی (فلپ کارٹ کے زیرِ اہتمام سیشن)
  • کھاد اور کیڑے مار ادویات کا انتظام (ایچ آئی ایل کے زیرِ اہتمام سیشن)
  • ایگ مارک سرٹیفکیشن کا عمل اور اس کے فوائد (ڈی ایم آئی کے زیرِ اہتمام سیشن)
  • بیجوں کی پیداوار، پیکجنگ اور مارکیٹنگ (این ایس سی کے زیرِ اہتمام سیشن)
  • خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین کاروباری روابط اور شراکت داری کے لیے تبادلۂ خیال

ان مباحثوں کے علاوہ، تقریب میں اُن ایف پی اوز، سی بی بی اوز اور نفاذی ایجنسیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا جنہوں نے کسانوں کی شمولیت، کاروباری کارکردگی اور ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ ایک خصوصی خریدار-فروخت کنندہ ملاقات بھی منعقد کی جائے گی تاکہ کسانوں، زرعی صنعتوں اور ای-کامرس پلیٹ فارمز کے درمیان براہِ راست منڈی رابطے قائم کیے جا سکیں، جس سے دیہی کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

نیشنل ایف پی او سماگم 2025 ایک تاریخی پلیٹ فارم ہے جو کسانوں کی اختراعی صلاحیتوں کا جشن مناتا ہے اور اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششیں دیہی ترقی، ڈیجیٹل شمولیت اور پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ حکومت کے اُس وژن کو مضبوط کرتی ہے جس کے تحت کسانوں کو بھارت کی زرعی معیشت میں پیدا کرنے والے، فراہم کرنے والے اور شراکت دار کے طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  464   )


(Release ID: 2183963) Visitor Counter : 10