کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کیم ہیک  برائے سبز بنیادی ڈھانچہ پائیدار تعمیرات میں اختراع  کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت، صنعت اور اسٹارٹ اپس کے مابین تعاون ظاہر کرتا ہے


کیم ہیک برائے سبز بنیادی ڈھانچے کا مقصد سیمنٹ کے شعبے کے لیے اختراع، پائیداری، اور تکنالوجی پر مبنی حلوں کی شناخت اور ان کے لیے تعاون فراہم کرنا ہے

प्रविष्टि तिथि: 29 OCT 2025 6:05PM by PIB Delhi

قومی  سطح کے ہیکاتھون ’کیم ہیک برائے سبز بنیادی ڈھانچے‘ کی حتمی اور تقسیم انعامات سے متعلق تقریب  کا انعقاد نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ مٹیریلس- انکیوبیشن سینٹر (این سی بی- آئی سی) کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے ڈی پی آئی آئی ٹی ، اسٹارٹ اپ انڈیا کے نمائندوں، سیمنٹ کی صنعت، تعلیمی شعبے، اسٹارٹ اپ اداروں، اور اختراع کاروں کی شرکت ملاحظہ کی گئی۔

ہیکاتھون ’کیم ہیک برائے سبز بنیادی ڈھانچے‘ کا آغاز 20 مئی 2025 کو ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری (سیمنٹ) جناب سنجیو کے ذریعہ بھارت کے اولین قومی سطح کے ہیکاتھون کے طور پر کیا گیا تھاجو  سیمنٹ اور تعمیراتی ایکو سسٹم کے لیے کلی طور پر وقف ہے۔ اس ہیکاتھون کا مقصد سیمنٹ کے شعبے میں اختراع، پائیداری، اور حقیقی دنیا کی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے تکنالوجی پر مبنی حلوں کی شناخت اور ان کے لیے تعاون فراہم کرنا تھا۔ اسے 125 شریک ٹیموں کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ ان ٹیموں میں 47 ٹیمیں ٹریک 1 (اسٹارٹ اپس/ پیشہ واران/ دیگر افراد) اور 78 ٹیمیں  ٹریک 2 میں(طلبہ/ تحقیقی اسکالر حضرات/ ماہرین تعلیم) تھیں جن کا تعلق آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی، آئی آئی ایس سی، ڈی ٹی یو جیسے اداروں، اور دیگر سرکردہ اداروں اور اسٹارٹ اپس سے تھا۔ چار مراحل پر مشتمل تفصیلی تجزیے کے بعد، ہر ٹریک میں سے چار ٹیموں کو منتخب کیا گیا۔ حتمی تقریب کا انعقاد دونوں ٹریکوں کے جیوری ممبرس، قرب و جوار کے کالجوں کے طلبا، اور این سی بی کے افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس ہیکاتھون کو صنعت اور اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے  (ڈی پی آئی آئی ٹی)، اسٹارٹ اپ انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ لمیٹڈ، جے ایس ڈبلیو سیمنٹ لمیٹڈ، جے کے سیمنٹ لمیٹڈ، اور شری سیمنٹ لمیٹڈ کی حمایت حاصل ہے۔

ہیکاتھون کے موضوعات میں سبز سیمنٹ – متبادل خام مال، ایس سی ایمز، نئے بائنڈرس، اے آئی / ایم ایل ایپلی کیشنز؛ گرین پروسیس – ہائیڈروجن، شمسی تھرمل، ویسٹ ہیٹ ریکوری، متبادل ایندھن؛ سبز کنکریٹ- پائیدار اور نئے کنکریٹ مٹیریلس؛ کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ اندوزی (سی سی یو ایس)؛ لاجسٹکس اور سپلائی چین کی انتظام کاری؛ اور سیمنٹ و تعمیرات میں خالص صفر اور ایس ڈی جیز کی حصولیابی ، جیسے موضوعات شامل تھے۔

ٹریک 1 کے تحت فاتحین: پہلا مقام - ٹریسکزیرو ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (دیپندر سنگھ شیخاوت، ریتم چودھری، کیرتی راج، کوشل سنگھ)؛ دوسرا مقام- اوینترا اینرجی (شیو سنتوش اے)؛ تیسرا مقام – ریگل رنس (بھویہ جندل، آیوش بھدوریہ، سمبھو گپتا)؛ اس کے علاوہ تسلی کا انعام لیون سینس گرین آپس پرائیویٹ لمیٹڈ (اونیش کمار، پرینکا کمار) کو حاصل ہوا۔

ٹریک 2 کے تحت فاتحین: پہلا مقام – ٹیم سول جی پی ٹی (این آئی ٹی گوا- پرشانت مشرا، ساتوِک شیتیہ)؛ دوسرا مقام- ٹیم آئی آئی ٹی گاندھی نگر (شری راگ سی ایس، ڈاکٹر شریہ کاٹرے، فیضان یوصف بھٹ، ڈاکٹر ایس کے رحمٰن)؛ تیسرا مقام- ٹیم ریک کون (ڈی ٹی یو- تسمیہ حیدر، ارچِت ورما، سمیر مدن)؛ اور تسلی کا انعام – ٹیم آئی آئی ایس سی بنگلور (سہانہ سی ایم، کشاگر سنگھ، ڈاکٹر سوردیپ گپتا) کو ملا۔

فاتحین کو این سی بی کے انکیوبیشن سنٹر کے تحت نقد انعامات، سرٹیفکیٹس اور انکیوبیشن یا مینٹرشپ کے مواقع ملے۔ اس موقع پر، الٹرا ٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو صدر اور چیف ٹیکنیکل اینڈ سسٹین ایبلٹی آفیسر، ڈاکٹر راجو گوئل کو سیمنٹ انڈسٹری میں ان کی شاندار شراکت کے اعتراف میں این سی بی امتیازی ایلومنی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ این سی بی نے یہ ایوارڈ اپنے PG ڈپلومہ ان سیمنٹ ٹیکنالوجی پروگرام کے سابق طلباء کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ کامیابیوں اور سیمنٹ، کنکریٹ، تعمیراتی مواد یا اس سے منسلک صنعتوں کے شعبوں میں شراکت کے لیے تسلیم کرنے کے لیے تشکیل دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ٹریک 1 اور ٹریک 2 کے چیئرمین، ڈاکٹر راجو گوئل اور جناب منوج رستاگی نے کہا کہ ہیکاتھون کے تجزیے کا عمل وسیع اور سخت تھا، جس میں جیوری کے اراکین کی جانب سے کئی گھنٹے کی تشخیص اور غور و خوض شامل تھا۔ جیوری کے چیئرمینوں نے این سی بی -انکیوبیشن سنٹر کے ذریعے اس اہم پہل کو تصور کرنے اور اس کی قیادت کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل، این سی بی ، ڈاکٹر ایل پی سنگھ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پیش کردہ حلوں کے اعلیٰ معیار اور اصلیت کی وجہ سے فاتحین کا انتخاب کرنا ایک مشکل کام تھا۔ دونوں نے شرکا کی جدت پر مبنی نقطہ نظر کی تعریف کی اور صنعت اور سٹارٹ اپس کے درمیان تعاون کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے پر این سی بی کی تعریف کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:458


(रिलीज़ आईडी: 2183950) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi