کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ شکتی ڈیش بورڈ کا آغاز — بھارت کے کوئلہ اور نقل و حرکت ایکو نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے


کوئلہ شکتی قومی صنعتی کوریڈور کے فروغ کی کارپوریشن کی جانب سے ڈیٹا پر مبنی یکساں صنعتی نظام قائم کرنے کی کوشش میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے

یُولیپ   سے تقویت یافتہ این آئی سی ڈی سی کا کوئلہ شکتی پلیٹ فارم کوئلہ شعبے کے لیے بر وقت نگرانی اور اسمارٹ لاجسٹکس کی سہولت فراہم کرتا ہے

Posted On: 29 OCT 2025 6:47PM by PIB Delhi

نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن یعنی قومی صنعتی کوریڈور کے فروغ کی کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی )، جو وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت کام کرتی ہے، نے "کوئلہ شکتی – اسمارٹ کوئلہ تجزیہ ڈیش بورڈ ‘‘ (ایس سی اے ڈی ) کا آغاز کیا ہے، جو بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور اسمارٹ نقل و حرکت کی سمت سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ پلیٹ فارم وزارتِ کوئلہ کی ہدایت پر این آئی سی ڈی سی نے تیار کیا ہے اور اسے متحدہ نقل و حرکت انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) سے تقویت حاصل ہے۔

کوئلہ شکتی بھارت کے کوئلہ اور لاجسٹکس نظام میں ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی ذہانت کے انضمام کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ پلیٹ فارم کوئلہ کی پیداوار، ترسیل اور استعمال کی بر وقت نگرانی کو ممکن بناتا ہے، جس سے پوری ویلیو چین میں زیادہ کارکردگی، شفافیت اور پائیداری کو فروغ ملتا ہے۔اس پلیٹ فارم کا افتتاح مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانیں، حکومتِ ہند، جناب جی کشن ریڈی نے کیا۔وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا اور لاجسٹکس کے جدید نظام کے وژن کے مطابق، کوئلہ شکتی این آئی سی ڈی سی کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتا ہے جو اگلی نسل کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی تیاری میں مصروف ہے — ایسا ڈھانچہ جو یکساں تجزیاتی فریم ورک کے ذریعے مختلف نظاموں کو باہم مربوط کرتا ہے۔قومی نقل و حرکت پالیسی 2022 کے تحت شروع کیے گئے یُولیپ (یو ایل آئی پی)— ایک ڈیجیٹل گیٹ وے — کا استعمال کرتے ہوئے یہ پلیٹ فارم ریلوے، بندرگاہوں، کسٹمز، کوئلہ پیدا کرنے والے اداروں اور بجلی گھروں جیسے لاجسٹکس مراکز کے درمیان محفوظ اور بلاتعطل ڈیٹا کے تبادلے کو ممکن بناتا ہے۔

48  سے زائد اے پی آئیز کے انضمام اور 15 بندرگاہوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کے ساتھ، کوئلہ شکتی کوئلہ سپلائی چین میں بر وقت شفافیت فراہم کرتا ہے اور "ون نیشن، ون ڈیش بورڈ" کے نظریے کا ایک مثالی ماڈل ہے۔
یہ اقدام اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ این آئی سی ڈی سی نے صنعتی راہداریوں کی ترقی کے اپنے تجربے کو کامیابی سے قومی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور ای حکمرانی کے میدان میں منتقل کیا ہے۔

مرکزی وزارتوں، ریاستی محکمۂ کانکنی، بجلی کی کمپنیوں، بندرگاہوں اور نجی شعبے سمیت اہم شراکت داروں کے ڈیٹا کو یکجا کر کے، یہ پلیٹ فارم روایتی کوئلہ لاجسٹکس کو ایک ذہین، فعال اور پائیدار نظام میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس میں پیش گوئی پر مبنی تجزیاتی نظام اور پائیداری کی نگرانی کے آلات کا انضمام فیصلہ سازی کو بہتر اور ماحولیاتی ذمہ داری کو مضبوط بناتا ہے۔

بطور عمل درآمدی ادارہ  ، این آئی سی ڈی سی   بھارت کی مینوفیکچرنگ مسابقت، لاجسٹکس کی کارکردگی اور اسمارٹ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو آگے بڑھانے والے منصوبوں میں مسلسل پیش پیش ہے۔صنعتی اسمارٹ شہروں کی ترقی اور پی ایم متر  پارکس جیسے منصوبوں کے انتظام کے تجربے کے ساتھ، یہ کارپوریشن اب کوئلہ شکتی جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تکنیکی قیادت کو وسعت دے رہی ہے — اور جدت پر مبنی ترقی کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں سیکریٹری، وزارتِ کوئلہ، جناب وکرم دیو دت اور سی ای او و مینیجنگ ڈائریکٹر، این آئی سی ڈی سی، جناب راجت کمار سینی کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :457     )


(Release ID: 2183944) Visitor Counter : 8