ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہماچل پردیش میں بھارت کے کولڈ ڈیزرٹ بایوسفیئر ریزرو کو یونیسکو کے بایوسفیئر ریزرو کے عالمی نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا
بہار سے دو نئے رامسر سائٹس شامل کرنے کے بعد بھارت نے دلدلی زمین کے تحفظ کے حوالے سے اپنے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے جس سے ملک میں رامسر مقامات کی مجموعی تعداد 93 ہو گئی ہے
Posted On:
27 SEP 2025 10:00PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے اطلاع دی کہ 27 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والے یونیسکو کے انٹرنیشنل کوآرڈینیٹنگ کونسل – مین اینڈ دی بایوسفیئر – کے 37ویں اجلاس میں ہماچل پردیش کے کولڈ ڈیزرٹ بایوسفیئر ریزرو کو ورلڈ نیٹ ورک آف بایوسفیئر ریزروز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں وزیر موصوف نے بتایا کہ اس نئی شمولیت کے ساتھ یونیسکو کے ورلڈ نیٹ ورک آف بایوسفیئر ریزروز میں بھارت کے بایوسفیئرز کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور کمیونٹی پر مبنی پائیدار ترقی کے لیے بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ یہ خبر اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل ہی بھارت نے بہار سے دو نئی رامسر سائٹس شامل کی تھیں بکسر ضلع میںگوکل جلاشئے (448 ہیکٹر) اور ضلع مغربی چمپارن ضلع میںادے پور جھیل (319 ہیکٹر)۔
جناب یادو نے اس سے قبل ‘ایکس’ پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان دو نئی رامسر سائٹس کے شامل ہونے سے بھارت نے دلدلی زمین کے تحفظ کے حوالے سے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے، اور اس اضافے کے بعد ملک میں رامسر سائٹس کی مجموعی تعداد 93 ہو گئی ہے، جو 13,60,719 ہیکٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ بھارت اپنے اہم ویٹ لینڈ ایکو سسٹمز کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے تاکہ حیاتیاتی تنوع، موسمیاتی لچک اور پائیدار معاش کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
جناب یادو نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ماحولیاتی نظام کے تحفظ، محفوظ کرنے اور بحالی کے لیے بھارت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
*****
(ش ح –اع خ ۔م ذ)
U. No. 443
(Release ID: 2183789)
Visitor Counter : 8