وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت –بحرالکاہل ساتویں علاقائی مذاکرات کا آغاز

Posted On: 28 OCT 2025 5:30PM by PIB Delhi

انڈو۔پیسیفک ریجنل ڈائیلاگ 2025 (آئی پی آرڈی 2025) کا آغاز آج نئی دہلی کے مانکشا سینٹر میں ہوا۔ ‘جامع بحری سلامتی اور ترقی کا فروغ: علاقائی صلاحیت سازی اور استعداد میں اضافہ’ کے موضوع کے ساتھ، آئی پی آرڈی  2025 بھارتی بحریہ کی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی اسٹریٹجک کانفرنس کا ساتواں لگاتار ایڈیشن ہے، جس میں بھارت-بحرالکاہل خطے اور دیگر ممالک سے رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین، سفارت کاروں،تعلیم سے وابستہ افراد اور سمندری امور کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد زیادہ تر سمندری نوعیت کے حامل اس وسیع خطے میں درپیش اہم مسائل کا جائزہ لینا ہے۔

تقریب کا آغازبحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے، غیر ریاستی عناصر کے بڑھتے ہوئے کردار اور غیر روایتی سکیورٹی چیلنجز میں اضافے کے باعث سمندری خطے میں پیدا ہونے والی دفاعی غیریقینی صورتحال کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی بحری نظام کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے بعد ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بنگلہ دیش، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور اور جنوبی افریقہ کے پانچ ممتاز مقررین نے ‘موسمیاتی تبدیلی کے سکیورٹی اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر مبنی صلاحیت سازی اور استعداد میں اضافہ’ کے موضوع پر اپنے نقطہ نظر پیش کیے۔ اس گفتگو کا اہم نکتہ یہ تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مشترکہ جائزہ لیا جائے اور ان کے تدارک کے لیے پورے خطے پر مشتمل ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔

بھارت کی بحری پالیسی ’’مہا ساگر‘‘ پورے خطے میں خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے منظرنامے کی حامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تعاون اور شراکت داری بنیادی ذرائع ہیں۔ اس موقع پر ایڈمرل نے’’فیوچر میری ٹائم وارفیئر‘‘ نامی کتاب بھی جاری کی، جسے بھارتی بحریہ کے کیپٹن کے ایس وکرمادتیہ نے تحریر کیا ہے اور اسے نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف) نے شائع کیا ہے۔

خصوصی اجلاس’’چوپال کی چرچا‘‘میں وائس ایڈمرل پردیپ چوہان (ڈائریکٹر جنرل، این ایم ایف)، بھارت میں جرمنی کےسفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمن، سیکرٹری جنرل بی آئی ایم ایس ٹی ای اندرا مانی پانڈے، فرانسیسی بحریہ کی وائس ایڈمرل این کُلے، اور نیدرلینڈز کے ڈیفنس اتاشی کیپٹن جورڈی کلائن نے شرکت کی۔ اس بھرپور اور تفصیلی گفتگو میں مختلف نقطہ ہائے نظر پر تبادلہ خیال ہوا اورمہاساگر کے تصور میں موجود باہمی اور جامع سوچ کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

دن کا اختتام یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے پروفیسر (ڈاکٹر) کرسچن بیوگر کے خصوصی خطاب سے ہوا۔ ڈاکٹر بیوگر نے نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن کے جریدے ’’میری ٹائم افیئرز‘‘ کے خصوصی شمارے کا اجرا بھی کیا۔

آئی پی آرڈی 2025 میں اعلیٰ سطح کے رہنمااور ممتاز ماہرین ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، جن میں 19 ممالک کے 40 ممتاز مقررین شامل ہیں۔ اس ڈائیلاگ کا اہتمام بھارتی بحریہ نے کیا ہے اور نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن علمی شراکت دار کے طور پر شریک ہے۔

IPRD2025-DAY1(1)BWTW 1.jpeg

IPRD2025-DAY1(2)ICHS 2.jpeg

IPRD2025-DAY1(3)H54S 3.jpeg

********

 

ش ح ۔ اس ۔ م ا

Urdu No-436


(Release ID: 2183739) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , हिन्दी