پارلیمانی امور کی وزارت
نیشنل ای-ودھان ایپلیکیشن پر تیسری قومی کانفرنس کل منعقد ہوگی
این ای وی اےملک بھر میں ڈیجیٹل مقننہ کو فروغ دینے اور ‘ایک ملک، ایک ایپلیکیشن’ کی پہل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا
Posted On:
29 OCT 2025 11:41AM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت کل (بتاریخ30 اکتوبر، 2025) نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس اینیکسی کے مرکزی کمیٹی روم میں نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن (این ای وی اے )پر تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔
اس موقع پر پارلیمانی امور و اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور و اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مورگن موجود ہوں گے۔ وزارت پارلیمانی امور کے سکریٹری جناب نکونجا بہاری دہل اور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں 100 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے، جن میں ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے نوڈل افسران اور قانون ساز ایوانوں کے سکریٹری شامل ہیں، جو اپنی ریاستوں میں این ای وی اے کے منصوبے کے نفاذ اور آپریشنلائزیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
این ای وی اے حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت 44 مشن موڈ پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ اس کا مقصد تمام ریاستی اسمبلیوں کے کام کاج کو پیپر لیس بنا کر انہیں ڈیجیٹل ایوان میں تبدیل کرنا ہے اور “ایک ملک، ایک ایپلیکیشن” کے ویژن کے تحت ملک کے تمام 37 قانون ساز ایوانوں کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔
اس کانفرنس سے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں این ای وی اےکے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینے، بہترین تجربات کا تبادلہ کرنے، اور باقی ماندہ قانون ساز ایوانوں کو این ای وی اے پلیٹ فارم سے جلد منسلک کرنے کے لیے عملی اور تکنیکی مسائل کے حل پر گفتگو کا اہم پلیٹ فارم فراہم ہو گا۔
گفتگو کے اہم نکات میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور دیگر جدید تکنیکوں کے استعمال کے امکانات شامل ہوں گے، تاکہ این ای وی اے پلیٹ فارم کے ذریعے قانون ساز ی کےعمل کو بہتر بنایا جا سکے، ڈیٹا تک رسائی آسان ہو، معمول کے کام کاج کو خودکار بنایا جا سکے اورقانون ساز اداروں کے امور میں شفافیت اور سرگرمی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
وزارت پارلیمانی امور این ای وی اےکے ذریعے ہندوستان کے قانون ساز اداروں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، مؤثر اور شفاف اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ڈیجیٹل انڈیا اور بہتر نظم و نسق کے وسیع ترمقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔
*****
ش ح۔ م ش ع۔ ش ب ن
U.NO.432
(Release ID: 2183669)
Visitor Counter : 9