مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری طوفان مونتھا کے دوران ٹیلی کام خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی او ٹی کی جانب سے وسیع تر تیاری کے اقدامات


سمندری طوفان مونتھا کے خطرے کے درمیان ٹیلی کام کنیکٹوٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈی او ٹی نے 24 گھنٹے ساتوں دن  کے لیے کنٹرول روم قائم کیا ہے

ڈی او ٹی نے ہنگامی حالات کے دوران مواصلات کے تسلسل  کی خاطر ایس او پی-2020 کے مطابق پورے نیٹ ورکس میں آئی سی آر اور سیل براڈکاسٹ کی تیاری کو یقینی بنایاہے

ٹیلی کام نیٹ ورک ہائی الرٹ پر: ڈی او ٹی نے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے خدمات فراہم کرنے والوں اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے

ڈی او ٹی نے سمندری طوفان مونتھا کے پیش نظر ٹیلی کام نیٹ ورک کی لچک کو یقینی بنایا ہے

Posted On: 28 OCT 2025 9:33PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمہ(ڈی او ٹی) نے خلیج بنگال کے اوپر بننے والے سمندری طوفان مونتھا، اور اس کےآندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلی اضلاع کو متاثر کرنے کے امکان کے پیش نظر ٹیلی کام نیٹ ورک کی لچک کو یقینی بنانے کے لیے وسیع تیاری اقدامات کیے ہیں ۔

ٹیلی کام نیٹ ورک کی کارروائیوں کی نگرانی ، خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ہم آہنگی  اور ضلع انتظامیہ اور آفات کے بندوبست سے متعلق ریاستی اتھارٹی کے ذریعے فوری ردعمل کی سہولت کے لیے وجے واڑہ میں ڈی او ٹی آندھرا پردیش ایل ایس اے کے دفتر میں 24×7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پیز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلاتعطل نیٹ ورک کارروائیوں ، ایندھن کے مناسب ذخائر ، ایمرجنسی پاور بیک اپ کی تیاری اور کمزور اضلاع میں فیلڈ رسپانس ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔

اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر یعنی عمل کے معیاری طریقہ کار (ایس او پی-2020) کے مطابق ڈی او ٹی نے تمام نیٹ ورکس میں انٹرا سرکل رومنگ (آئی سی آر) اور سیل براڈکاسٹ (سی بی) ٹیسٹنگ کی تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔

آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے پی ایس ڈی ایم اے) میں حال ہی میں نافذ کردہ مقامی سیل براڈکاسٹ کا تمام سروس فراہم کرنے والوں کے لیے کامیابی سے تجربہ کیا گیا ہے اور اسے استعمال میں لایا گیا ہے ۔

ٹی ایس پی کو اے پی ایس ڈی ایم اے کے ذریعے نشان زد اہم مقامات پر سیل آن وہیلس (سی او ڈبلیو) یونٹس اور موبائل بی ٹی ایس آلات تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔  ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ہنگامی جواب دہندگان کو بلا رکاوٹ مواصلاتی مدد کو ترجیح دینے کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کے آئی ٹی ای اینڈ سی محکمے اور اے پی ایس ڈی ایم اے کے ساتھ ہم آہنگی کی میٹنگیں منعقد کی گئیں ۔

سمندری طوفان کے دوران اور اس کے بعد بلا رکاوٹ رابطے کو یقینی بنانے کی خاطر ڈی او ٹی اپنے کنٹرول روم اور ٹی ایس پیز سے باقاعدگی سے اپ ڈیٹس کے ذریعے صورتحال کی سختی سے نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

<><><>

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta-  https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

********

 

ش ح۔ش م ۔ج ا

244U-

 


(Release ID: 2183644) Visitor Counter : 4