نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
محکمہ کھیل نے خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت کو اجاگر کیا
Posted On:
27 OCT 2025 8:48PM by PIB Delhi
محکمہ کھیل نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ایک اقدام ‘‘خصوصی مہم 5.0’’ میں اپنی شمولیت کا آغاز کر دیا ہے، جو 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک سرکاری دفاتر میں صفائی کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر مرکوز ہے۔اس مہم کے آغاز کے لیےمحکمہ نے 2 اکتوبر 2025 کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ‘فٹ انڈیا صفائی فریڈم رن 6.0’ کا انعقاد کیا، جو ‘سوچھ بھارت، سوستھ بھارت’ کے متاثر کن موضوع کے تحت جسمانی تندرستی اور صفائی کے امتزاج کی علامت ہے۔
محکمہ اپنے اداروں — جن میں انڈین اسپورٹس اتھارٹی (ایس اے آئی)، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن(ایل این آئی پی)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی(این ایس یو)، قومی انسداد ڈوپنگ ایجنسی(این اے ڈی اے) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری ( این ڈی ٹی ایل) کے ساتھ مل کر اس مہم کے تحت صفائی کے اقدامات میں سرگرم حصہ لے رہا ہے۔
گذشتہ برسوں کی طرح یہ پہل دو مراحل میں سامنے آئی ہے۔پہلا مرحلہ (17–30 ستمبر 2025) ان علاقوں کی نشاندہی پر مرکوز تھا، جن میں بہتری کی ضرورت تھی، جن میں ارکان پارلیمان اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات جیسے زیر التواء معاملات کا پتہ لگانا شامل ہے۔
دوسرا مرحلہ (2–31 اکتوبر 2025) ان مسائل کو حل کرنے اور نشاندہی شدہ مقامات پر صفائی، خوبصورتی میں اضافہ اور بحالی کی سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔
مہم کے پہلے مرحلے میں ممبر پارلیمنٹ کے 15 حوالہ جات، 2 پارلیمانی یقین دہانیاں، 4 ریاستی حکومت کے حوالہ جات، 100 عوامی شکایات اور 5 عوامی شکایات کی اپیلوں کو حل کے لیے نشان زد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 290 فزیکل فائلیں اور 280 ای-فائلیں جائزے کے لیے الگ رکھی گئیں۔ اس کے علاوہ اس محکمہ کے ماتحت اداروں میں 45 باہری احاطے کی صفائی مہمات چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔مہم کے دوسرے مرحلے کے پہلے پندرہ روز میں محکمہ نے ارکانِ پارلیمان کے 8 حوالہ جات، 1 پارلیمانی یقین دہانی، 5 عوامی شکایات کی اپیلوں کا کامیابی سے ازالہ کیا اور 56 عوامی شکایات کو نمٹایا۔ اس کے علاوہ 164 فزیکل فائلوں اور 205 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 30 آؤٹ ڈور صفائی مہمات چلائی گئیں، جن سے ایک لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی اور 10,000 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔
محکمہ تمام زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے پرعزم ہے اور ساتھ ہی یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ صفائی اور خوبصورتی کے لیے منتخب مقامات کی مناسب دیکھ بھال، بہتری اور بہتری حالت میں حفاظت کی جائے۔
*******
UR-377
(ش ح۔ م ع ن- ت ع)
(Release ID: 2183206)
Visitor Counter : 4