سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ممبئی میں ’’انڈیا میری ٹائم ویک 2025‘‘ کے دوران ’’جہاز رانی کی مالی اعانت کے لیے اختراعی طریقہ کار‘‘ پر روشنی ڈالی
جناب نتن گڈکری نے کہا کہ بھارت کا بحری شعبہ، جس کی مالیت تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر ہے، بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع رکھتا ہے
Posted On:
27 OCT 2025 6:34PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ممبئی میں ’’انڈیا میری ٹائم ویک 2025‘‘ سے خطاب کیا، جس کا مرکزی موضوع ’’جہاز رانی کی مالی اعانت کے لیے اختراعی طریقہ کار‘‘ تھا۔

جناب گڈکری نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا بحری شعبہ، جس کی مالیت تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر (84 لاکھ کروڑ روپے) ہے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کے امکانات رکھتا ہے۔ انہوں نے سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کی وزارت کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وزارت نے ٹی او ٹی، انوائیٹس اور پی پی پی ماڈلز کے ذریعے 1.4 لاکھ کروڑ روپے جمع کیے اور نجی شعبے کی شمولیت کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک پہنچایا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ہی طریقے اپنانے سے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی، معیار بہتر ہوگا اور نجی شعبے کی جدت اور مؤثر مالی بہاؤ کے ذریعے حکومت پر مالی بوجھ میں کمی ممکن ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے سی ایم ای جی (آر آئی ایس) – انڈیا میری ٹائم رپورٹ 26-2025 بعنوان ’’سمندروں کا اتحاد، ایک بحری وژن: بھارت کی بحری پیش رفت‘‘ بھی جاری کی۔

جناب گڈکری نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر ، جناب سربانندا سونووال کی اس بات پر تعریف کی کہ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساگرمالا 2.0 کے وژن کو آگے بڑھایا ہے، جس کا مقصد جہاز سازی، مرمت اور ری سائیکلنگ کو فروغ دینا، بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری لانا، ساحلی معیشت کو مضبوط کرنا اور اندرونی آبی راستوں کو بحال کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کی اختراع، شفاف طرزِ حکمرانی، اور وقت کے پابند عمل درآمد کے ساتھ، بھارت اپنی بحری قیادت اور مسابقت پر عالمی اعتماد کو مستحکم بنیادوں پر قائم کر سکتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :365 )
(Release ID: 2183099)
Visitor Counter : 7