شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0 کے تحت اعدادوشماراورپروگراموں پرعمل درآمد کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)  کی وسط مدتی پیش رفت

Posted On: 27 OCT 2025 5:12PM by PIB Delhi

اعدادوشماراورپروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے اپنے منسلک، ماتحت اور خود مختار دفاتر کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 5.0 کے موجودہ نفاذکے مرحلے (2 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2025) کے دوران نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے، جس کی نگرانی انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آرپی جی) کر رہا ہے۔

تیاری کے مرحلے کے بعد آگے بڑھتے ہوئےمذکورہ وزارت نے صفائی ستھرائی میں بہتری، دفتروں میں جگہوں کو خالی کرنے، کباڑ اور زیرِ التوا معاملات کے بروقت تصفیے کے لیے منظم کوششیں کی ہیں۔اعلیٰ سطح پر باقاعدگی کے ساتھ جائزے لئے جا رہے ہیں تاکہ مہم کے مؤثر اور پائیدار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اہم نکات (مہم کے درمیانی مرحلے تک):

  • اعدادوشماراورپروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت (ایم اوایس پی آئی) اور اس کے فیلڈ دفاتر میں 92 صفائی مہمات کامیابی سے منعقد کی گئیں۔

  • منظم صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کے بندوبست کے اقدامات کے ذریعے 2975 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کی گئی۔

  • غیر استعمال شدہ اور ناکارہ اشیاء کی فروخت کے ذریعے 2,71,400  روپےکی آمدنی حاصل کی گئی۔

  • 15 اکتوبر 2025 کو ڈی اے آرپی جی کے رہنما خطوط کے مطابق ریکارڈ کے بندوبست کے مؤثر طریقوں پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ تمام دفاتر میں ریکارڈ کے معیاری اور مؤثر انتظام کو فروغ دیا جا سکے۔

اعدادوشماراورپروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت (ایم اوایس پی آئی) اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ خصوصی مہم 5.0 کی رفتار نفاذ کے پورے مرحلے کے دوران برقرار رہے۔ وزارت کا مقصد اپنے تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی، کارکردگی اور جواب دہی کے جذبے کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے، تاکہ ایک زیادہ منظم، مؤثر اور عوام دوست نظامِ حکومت کی تشکیل میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔

ریکارڈ کے بندوبست کے طریقۂ کار پراجلاس کا انعقاد

آئی ایس آئی، کولکاتہ میں صفائی مہم

این ایس او (ایف او ڈی) علاقائی دفتر موہالی میں صفائی مہم

این ایس او (سی اینڈ کیو سی ڈی)، علاقائی دفتر، بنگلورو میں صفائی مہم

آر او شیلانگ میں وارڈز لیک علاقے میں صفائی مہم

علاقائی دفتر گوہاٹی میں صفائی مہم

******

(ش ح ۔ م ع ۔  م ا)

Urdu.No- 355


(Release ID: 2183033) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी