نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 30-28 اکتوبر 2025 تک تمل ناڈو کا دورہ کریں گے
Posted On:
27 OCT 2025 12:17PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد 28 سے 30 اکتوبر 2025 تک تمل ناڈو کا پہلا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ کوئمبٹور، تروپور، مدورائی، اور رامناتھ پورم میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ ،جو فی الحال 26 سے 27 اکتوبر 2025 تک جمہوریہ سیشلز کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے جمہوریہ سیشلز کے صدر کے طور پر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، 28 اکتوبر 2025 کو کوئمبٹور پہنچیں گے۔
کوئمبٹور ہوائی اڈے پر پہنچنے پر، وہاں کے لوگوں کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ نائب صدر جمہوریہ کو کوئمبٹور سٹیزن فورم کے ذریعہ سی او ڈی آئی ایس ایس آئی اے، کوئمبٹور میں اعزاز سے نوازے گا۔ وہ ٹاؤن ہال کارپوریشن بلڈنگ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کریں گے اور بعد میں پیرور مٹھ، کوئمبٹور جائیں گے تاکہ شانتالنگا راماسامی آدیگلر کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں۔ بعد میں شام کو نائب صدر جمہوریہ تروپور پہنچیں گے اور تروپور کمارن اور مہاتما گاندھی کے مجسموں پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ 29 اکتوبر 2025 کو تروپور میں ایک اعزازی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ شام کو وہ مدورائی پہنچیں گے اور مدورائی میناکشی اماں مندر میں پوجا کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ 30 اکتوبر 2025 کو رامناتھ پورم ضلع کے پاسمپون میں پاسمپون متھراملنگا تھیور جینتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
********
ش ح۔م ش ۔ج ا
U-329
(Release ID: 2182818)
Visitor Counter : 8