عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سردار پٹیل کے  150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’سردار @150‘ یادگاری مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جموں و کشمیر میں ضلعی سطح پر کوآرڈی نیشن کا معائنہ کیا

Posted On: 26 OCT 2025 6:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اور ادھم پور سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سردار @150 مہم - ملک گیر یادگاری مہم کی جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک  میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف ذاتی طور پر جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں مہم  کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ تقریب اتحاد اور قومی یکجہتی کا جشن منانے والی عوامی تحریک بن جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلعی سطح کی سرگرمیوں اور رابطہ کاری کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا  تاکہ  آنے والے ہفتوں میں کمیونٹی کی موثر شرکت کو یقینی بنایاجاسکے ۔

جیسا کہ سردار @150 مہم 6 اکتوبر سے پہلے ہی آن لائن چل رہی ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سے پہلے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ سے 16 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔ اگلا بڑا مرحلہ 31 اکتوبر کو شروع ہوگا، جو کہ راشٹریہ ایکتا دیوس – سردار ولبھ بھائی پٹیل کےیوم پیدائش کے موقع پر – جب اس پورے  مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں   ضلعی سطح پر   یونٹی  مارچ  نکالے جائیں گے ۔ یہ مارچ ،نومبر کے وسط تک جاری رہیں گے جس میں پٹیل کے قومی یکجہتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے اسکول، کالج، یوتھ کلب اور مقامی پنچایتیں  شامل ہوں گی ۔

یہ مہم 25 نومبر کو سردار پٹیل کی جائے پیدائش کرمسد میں اختتام پذیر ہوگی، جہاں سے شرکاء 26 نومبر کو یوم دستور کے طور پر منائے جانے والے دن، گجرات کے ایکتا نگر کے لیے  قومی   یکجہتی  مارچ  پر نکلیں گے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سردار @150 صرف ایک رسمی تقریب نہیں ہے بلکہ ’’پوری قوم‘‘ کی مشق ہے، جو اتحاد، سالمیت اور اجتماعی ذمہ داری کی ان اقدار کی عکاسی کرتی ہے جس کے لیے سردار پٹیل کھڑے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کی سربراہی میں ضلعی سطح کی ٹیمیں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں، جبکہ سول سوسائٹی کے گروپس، منتخب نمائندے اور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسلز کے ممبران اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے قریبی رابطہ کاری سے کام کر رہے ہیں۔

ایک مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ دونوں کی حیثیت سے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ روزانہ عہدیداروں، نوجوانوں کی تنظیموں اور رضاکاروں کے ساتھ پیش رفت پر نظر رکھنے اور ہر سرگرمی کے آسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے - یونٹی مارچ اور مضمون نویسی کے مقابلوں سے لے کر مائی بھارت پورٹل پر ڈیجیٹل  رابطہ  کی مہم تک روزانہ فالو اپ کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی اس قومی تحریک میں شمولیت  اور بااختیار بنانے کے مضبوط پیغام کے طور پر کام کرے گی۔

وزیرموصوف  نے ضلعی حکام اور رضاکاروں کی فعال کوششوں کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس رفتار کو برقرار رکھیں کیونکہ یہ مہم اپنے قومی عروج کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار@150 کی تقریبات پٹیل کے متحدہ ہندوستان کے وژن کی یاد دہانی کا کام کریں گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے  نعرے کو تقویت دیں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے انتخابی حلقے میں انتخابی مہم کے ہر مرحلے کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اختتام کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا جوش و خروش اور شرکت قومی اتحاد اور مشترکہ مقصد کی علامت کے طور پر   یاد رکھی جائے گی۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 312


(Release ID: 2182707) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी