ارضیاتی سائنس کی وزارت
سائنس اور صنعتی تحقیق کے محکمہ اور اس کے زیر انتظام اداروں میں جاری خصوصی مہم 5.0 کے دوران کچرے کو ٹھکانے لگانے اور دفتر کی جگہ کو
صاف کرنے میں قابلِ ذکر کامیابی
Posted On:
26 OCT 2025 2:58PM by PIB Delhi
سائنس اور صنعتی تحقیق کے محکمہ (ڈی ایس آئی آر) میں خصوصی مہم 5.0، دو اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی گئی ، جس کا مقصد محکمہ اور اس کے خودمختار ادارے سائینسی اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے ساتھ ساتھ دو سرکاری شعبہ جاتی ادارے یعنی نیشنل ریسرچ ڈویلپمنٹ کارپوریشن(این آر ڈی سی ) اور سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) میں صفائی کو فروغ دینا اور زیر التواء کاموں کو کم کرنا ہے۔
مہم کو مکمل رفتار دینے کے لیے، خصوصی مہم 5.0 کے مقررہ اہداف کے حصول پر پیش رفت کا درمیانی جائزہ لیا گیا، جس میں محکمہ، اس کے خودمختار ادارے سی ایس آئی آر اور دونوں پی ایس یوز (سی ای ایل اور این آر ڈی سی) کی کارکردگی شامل تھی۔
جائزے کے دوران رپورٹ کیا گیا کہ اکتوبر 2025 کے وسط تک ڈی ایس آئی آر نے خصوصی مہم 5.0 میں عوامی شکایات کی نمٹانے اور ریکارڈ کے انتظام کے اہداف کے 50 فیصد سے زائد کامیابی حاصل کر لی ہے۔
کچرے کو ٹھکانے لگانے اور دفتر کی جگہ کو صاف کرنے میں شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، جس سے ایک کروڑ نو لاکھ چھببیس ہزار پانچ سو پچانوے روپے (Rs. 1,09,26,595/-) کی آمدنی حاصل ہوئی ہے اور 14,910 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔ باہر مہمّات مکمل شدت کے ساتھ جاری ہیں تاکہ 2 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران 146 اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
محکمہ توقع کر رہا ہے کہ مہم کے مثبت اثرات شاندار ہوں گے اور مہم کے باقی دورانیے میں محکمہ کے اہداف سے بڑھ کر کارکردگی حاصل کی جائے گی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 303 )
(Release ID: 2182648)
Visitor Counter : 8