مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اقوامِ متحدہ کے80ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں عالمی امن اور ترقی کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا

Posted On: 24 OCT 2025 10:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے توانائی اور رہائش و شہری امور جناب منوہر لال نے اقوامِ متحدہ کے 80ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے نئی دہلی میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے گزشتہ آٹھ دہائیوں کے دوران اقوامِ متحدہ کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن میں تنازعات کی روک تھام، بین الاقوامی قانون کے فروغ، اور پسماندہ ممالک کی ترقی کے لیے تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے ’’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘‘ کے موضوع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور بھارت کی جی-20 صدارت سے جڑا ہوا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی ذمہ داری اور تعاون کس قدر ضروری ہے۔

وزیر موصوف نے اقوامِ متحدہ کے ساتھ بھارت کی گہری شراکت داری کو اجاگر کیا، اور انڈیا- اقوام متحدہ  ترقیاتی شرکات داری فنڈ اور انڈیا-یو این گلوبل کیپیسٹی بلڈنگ انیشیٹو جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے عملی اور تعاون پر مبنی رویّے اور جنوب-جنوب تعاون کے عزم کی بہترین مثال ہیں۔جناب منوہر لال نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں شہادت پانے والے بھارتی امن فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف اپنی اٹل پالیسی پر قائم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ میں اصلاحات، خاص طور پر سلامتی کونسل کی توسیع، وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اسے زیادہ جامع اور نمائندہ ادارہ بنایا جا سکے۔اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ بھارت عالمی امن، پائیدار ترقی اور عالمی خطہ جنوب (ترقی پذیر دنیا) کی آواز کو مضبوط کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعمیراتی اور مؤثر شراکت داری جاری رکھے گا۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ج

Uno- 277


(Release ID: 2182409) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी