بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلہ سے خطاب


مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوہاٹی سے وزیرِ اعظم کے ہمراہ روزگار میلہ میں شرکت کی

ہماری حکومت نے صرف روزگار میلوں کے ذریعے11لاکھ سے زائد تقرر نامے جاری کیے: وزیرِ اعظم

جب نوجوان کامیاب ہوتے ہیں تو ملک کامیاب ہوتا ہے: وزیرِ اعظم

’پرتیبھا سیتو پورٹل‘ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یوپی ایس سی کا ہنر ضائع نہ ہوبلکہ اُسے قومی تعمیر کی سمت موڑا جائے: وزیرِ اعظم

نوجوان کرم یوگی بھارت کو ترقی یافتہ قوم بنانے کے سفر کی قیادت کریں گے: وزیرِ اعظم

گوہاٹی میں 210 امیدواروں کو تقرر نامے تفیض کئے گئے

آپ کے تقرر نامے صرف نوکری کی پیشکش نہیں بلکہ یہ صلاحیت، اعتماد اور ذمہ داری کی علامت ہیں: جناب سربانند سونووال

Posted On: 24 OCT 2025 8:47PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سال کا روشنیوں کا تہوار، دیوالی، سب کی زندگیوں میں نئی چمک لے کر آیا ہے۔ خوشیوں کے اس موقع پر مستقل ملازمتوں کے تقرر نامے جاری کئے ہیں۔  کرنا دوہری مسرت کا باعث ہے، ایک طرف تہوار کی خوشی اور دوسری طرف روزگار کی کامیابی۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج یہ خوشی پورے ملک کے 51,000 سے زائد نوجوانوں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے خاندانوں کو بھی بے پناہ خوشی ملی ہے ۔ انہوں نے  تمام منتخب امیدواروں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کی زندگی کے اس نئے آغاز کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔نئے مقررہ نوجوانوں کے جذبہ، محنت کی صلاحیت اور خوابوں کی تکمیل سے پیدا ہونے والے اعتماد کو سراہتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ جب یہ جذبہ قوم کی خدمت کے عزم کے ساتھ جڑتا ہے، تو ان کی کامیابی صرف انفرادی نہیں رہتی بلکہ پورے ملک کی کامیابی بن جاتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ آج دی جانے والی تقرریاں محض سرکاری ملازمتیں نہیں بلکہ قوم کی تعمیر میں سرگرم حصہ لینے کے مواقع ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ نوجوان پوری دیانت داری، ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں گے اور مستقبل کے بھارت کے لیے بہتر نظام تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔وزیرِ اعظم نے نئے تقرر پانے والے نوجوانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ناگرک دیوو بھو‘ (شہری دیوتا ہے) کے منتر کو کبھی نہ بھولیں، اور خدمت و لگن کے جذبے کے ساتھ اپنا فرض نبھائیں۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں سے ملک ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس سفر میں نوجوان سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ روزگار میلے نوجوان بھارتیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکے ہیں، جن کے ذریعے حالیہ برسوں میں 11 لاکھ سے زائد تقرر نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ کوششیں صرف سرکاری ملازمتوں تک محدود نہیں ہیں۔ حکومت نے پی ایم وکست بھارت روزگار یوجناشروع کی ہے، جس کا ہدف 3.5 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن جیسے اقدامات نوجوانوں کو ضروری تربیت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ نیشنل کیریئر سروس جیسے پلیٹ فارم انہیں نئے مواقع سے جوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 7 کروڑ سے زائد اسامیوں کی معلومات نوجوانوں کے ساتھ شیئر کی جا چکی ہیں۔وزیرِ اعظم نے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی پہل کا اعلان کیا ’پرتیبھا سیتو پورٹل‘ جو ان امیدواروں کو مواقع فراہم کرتا ہے جو یوپی ایس سی کی فائنل فہرست تک پہنچے مگر منتخب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی، کیونکہ اب سرکاری و نجی ادارے دونوں اس پورٹل کے ذریعے ان باصلاحیت امیدواروں سے منسلک ہو رہے ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ نوجوانوں کی اس صلاحیت کے مؤثر استعمال سے دنیا بھارت کے نوجوانوں کی بے پناہ قابلیت کو پہچانے گی۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جی ایس ٹی بچت اتسو نے اس تہوار کے موسم کو مزید معنویت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی ایک اہم اصلاحاتی قدم ہے۔ وزیرِ اعظم نے وضاحت کی کہ ان اصلاحات کا اثر صرف صارفین کی بچت تک محدود نہیں بلکہ اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات روزگار کے مواقع میں اضافے کا سبب بھی بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب روزمرہ کی اشیاء سستی ہوتی ہیں، تو طلب بڑھتی ہے؛ طلب بڑھنے سے پیداوار اور سپلائی چین تیز ہوتی ہے؛ اور فیکٹریوں میں زیادہ پیداوار سے نئے روزگار پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح جی ایس ٹی بچت اتسو دراصل ایک روزگار میلے میں تبدیل ہو رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ دھن تیرس اور دیوالی کے دوران ریکارڈ توڑ فروخت دیکھنے میں آئی، نئے ریکارڈ قائم ہوئے اور پرانے ٹوٹ گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جی ایس ٹی اصلاحات نے بھارت کی معیشت کو نئی رفتار بخشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اصلاحات کا مثبت اثر ایم ایس ایم ای شعبے اور تجارتی کاروبار پر بھی پڑا ہے، جو اب مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، پیکیجنگ اور تقسیم جیسے شعبوں میں نئے روزگار پیدا کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے، اور بھارت کے نوجوانوں کی طاقت ہی اس کی سب سے بڑی متاع ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہی اعتماد اور یقین بھارت کی ترقی کی بنیاد ہے، خواہ وہ خارجہ پالیسی ہو یا کوئی اور شعبہ، اب سب میں نوجوان بھارت کے مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کے سفارتی تعلقات اور عالمی مفاہمتی معاہدوں میں اب بڑھ چڑھ کر نوجوانوں کی تربیت، ہنرمندی میں اضافہ اور روزگار کے مواقع سے متعلق دفعات شامل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں برطانیہ کے وزیرِ اعظم کے دورۂ بھارت کے دوران، دونوں ملکوں نے اے آئی، فِن ٹیک اور کلین انرجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا فری ٹریڈ ایگریمنٹ بھی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کھولے گا۔اسی طرح، یورپ کے کئی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری شراکتیں ہزاروں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی توقع رکھتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ برازیل، سنگاپور، کوریا اور کینیڈا جیسے ممالک کے ساتھ معاہدے سرمایہ کاری میں اضافہ، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی مدد، برآمدات میں توسیع، اور نوجوانوں کو بین الاقوامی منصوبوں پر کام کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج جن کامیابیوں اور ویژن پر بات کی جا رہی ہے، آنے والے وقت میں نئے تقرر پانے والے نوجوان ان کے حصول میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کے ہدف تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، اور ایسے نوجوان کرم یوگی ہی اس عزم کو حقیقت میں بدلیں گے۔وزیرِ اعظم نے ’آئی-گاٹ کرم یوگی بھارت پلیٹ فارم‘کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی، اور بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ سرکاری ملازمین پہلے ہی اس کے ذریعے سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کے عمل میں شامل ہیں۔ انہوں نے نئے تقرر پانے والے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس پلیٹ فارم سے جڑیں، کیونکہ یہ انہیں نئے ورک کلچر، بہتر طرزِ حکمرانی اور خدمت کے جذبے سے سرشار کرے گا۔وزیرِ اعظم مودی نے اپنے خطاب کا اختتام اس بات پر کیا کہ انہی نوجوانوں کی کوششوں سے بھارت کا مستقبل تشکیل پائے گا، اور ملک کے عوام کے خواب حقیقت میں بدلیں گے۔

گوہاٹی میں بندرگوں، جہازرانی و آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے انہیں عوامی خدمت میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ملک کی خدمت دیانت داری، خلوص اور جذبے کے ساتھ کریں۔ آج کے روزگار میلے میں 210 امیدواروں کو تقرری نامے دیے گئے۔جناب سونووال نے کہا: ’’آپ کے تقرری نامے صرف نوکری کی پیشکش نہیں، بلکہ یہ آپ کی صلاحیت، اعتماد اور ذمہ داری کی علامت ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا: ’’آج سے آپ قومی خدمت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ خود کو جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر تیار کریں تاکہ مکمل عزم اور جوش کے ساتھ ملک کی خدمت کر سکیں۔ آپ میں سے ہر ایک کو ایک حقیقی ’کرم ویر‘ بننا ہے، جو ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے اصولوں پر کاربند ہو۔‘‘انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم ویژن 2047 کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہمارا اجتماعی عزم یہ ہونا چاہیے کہ ہم ایک وکست بھارت یعنی خود انحصار، ترقی یافتہ اور متحد قوم کی تعمیر کریں۔جناب سونووال نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ یہ آپ کو بیماریوں سے محفوظ، توانائی سے بھرپور، اور ملک کی ترقی و فلاح میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے تیار رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L7W2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VNYY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035671.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YK7Y.jpg

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ج

Uno- 276


(Release ID: 2182408) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी