مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کے تحت نئے لائسنسنگ نظام میں منتقلی کے عمل کے دوران، لائسنس، رجسٹریشن، اجازت نامہ یا این او سی کے اجرا کے لیے نئی درخواستوں کی وصولی عارضی طور پر معطل کرنے کا عبوری انتظام کیا گیا
Posted On:
24 OCT 2025 4:12PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 24 دسمبر 2023 کو ہندوستان کے سرکاری گزٹ میں شائع ہوا۔ یہ اس تاریخ سے نافذ العمل ہوگا جسے مرکزی حکومت سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے مقرر کرے گی، اور حکومت اس ایکٹ کی مختلف دفعات کے نفاذ کے لیے مختلف تاریخیں بھی مقرر کر سکتی ہے۔ایکٹ کا سیکشن 3 ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو قائم کرنے، چلانے، برقرار رکھنے یا وسعت دینے کے لیے اجازت (آتھررائزیشن) کا اختیار فراہم کرتا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور نیٹ ورکس کے لیے اختیار کا نیا فریم ورک، ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت قواعد کے نوٹیفکیشن کے بعد نافذ ہوگا۔ یہ نیا نظام موجودہ لائسنسنگ فریم ورک بشمول یونیفائیڈ لائسنس، یونیفائیڈ لائسنس(وی این او) ، اسٹینڈ الون لائسنس، رجسٹریشن، اجازت نامہ اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی جگہ لے گا۔
چونکہ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کے تحت اختیار کے نظام میں منتقلی اس وقت جاری ہے ، اس لیے نئی درخواستوں کے سلسلے میں کچھ ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال اور انتظامی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ اس سے نمٹنے کے لیے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عبوری اقدام کے طور پر ، یونیفائیڈ لائسنس ، یونیفائیڈ لائسنس (وی این او) اسٹینڈ ایلون لائسنس ، رجسٹریشن ، اجازت اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے نئی درخواستوں کی قبولیت کو 10 نومبر2025 سے اجازت کے فریم ورک کے نوٹیفکیشن تک معطل کر دیا جائے گا ۔ تاہم ، اس تاریخ تک جمع کرائی گئی درخواستوں پر کارروائی جاری رہے گی ۔
*************
ش ح ۔ ش ت۔ ر ب
U. No.249
(Release ID: 2182204)
Visitor Counter : 6