قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کے حقوق انسانی کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے 19 ریاستی حکومتوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ موسم سرما کے دوران بے گھر اور کمزور طبقات کو شدید سردی سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں
این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران شدید سردی کے باعث 3,639 اموات ہوئیں
کمیشن نے شیلٹر اور وسائل کی کمی کے باعث بزرگوں، بچوں اور بے گھر افراد جیسے کمزور طبقات کو درپیش شدید خطرات کو اجاگر کیا
این ایچ آر سی نے متعلقہ حکام کو حساس بنانے اور شدید سردی سے نمٹنے کے لیے کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی اپیل کی
Posted On:
23 OCT 2025 4:29PM by PIB Delhi
بھارت کے حقوق انسانی کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ملک میں شدید سردی کے پیشِ نظر 19 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی حفاظتی اقدامات کریں اور ریلیف اقدامات پر عمل درآمد کریں تاکہ کمزور طبقات — جن میں نوزائیدہ بچے، بچے، غریب، بزرگ، بے گھر، لاوارث اور بھیک مانگنے والے افراد شامل ہیں — کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یہ افراد مناسب شیلٹر اور وسائل کی کمی کی وجہ سے شدید خطرات سے دوچار ہیں۔کمیشن نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث موسم میں آنے والی شدت انسانی حقوق پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔ اس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے متاثرہ کمزور آبادیوں کے حقوق، وقار اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
کمیشن نے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ ’’بھارت میں حادثاتی اموات اور خودکشی کے واقعات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 سے 2023 کے درمیان شدید سردی کی وجہ سے 3,639 اموات رپورٹ ہوئیں۔اپنے پیغام میں، کمیشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی ہدایات پر عمل درآمد کی یاد دہانی کرائی، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
- علاج کے طریقۂ کار کا تعین؛
- دن اور رات کے اوقات کے لیے شیلٹر کا قیام؛
- سردی سے متعلق بیماریوں کے لیے طبی نگہداشت اور علاج کے معیاری طور طریقوں پر عمل درآمد؛
- ریلیف اقدامات کی باقاعدہ نگرانی اور ان کی مؤثریت کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی حکمتِ عملی اپنانا۔
این ایچ آر سی نے متعلقہ حکام کی حساسیت بڑھانے پر زور دیا ہے اور ان سے عملدرآمد کی رپورٹیں طلب کی ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور کمزور طبقات کو شدید سردی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
*****
ش ح۔ک ح۔ع ر
U. No-212
(Release ID: 2181898)
Visitor Counter : 6