ارضیاتی سائنس کی وزارت
ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے زیر التوا امور کے نمٹارے کے لیے خصوصی مہم 5.0 (ایس سی ڈی پی ایم) کے دوران اہم عبوری پیش رفت حاصل کی
Posted On:
22 OCT 2025 5:08PM by PIB Delhi
بائیس اکتوبر 2025: ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے زیر التوا امور کے نمٹارے کے لیے جاری خصوصی مہم 5.0 (ایس سی ڈی پی ایم) کے دوران اہم عبوری پیش رفت حاصل کی ہے۔ ایس سی ڈی پی ایم2025 کا پانچواں ایڈیشن،تمام دفاتر میں صفائی، ریکارڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور زیر التوا امور کے بروقت نپٹانے پر مرکوز ہے۔ ایس سی ڈی پی ایم 5.0، جسے اس سال 2 اکتوبر کو ملک گیر سطح پر شروع کیا گیا، پورے اکتوبر کے مہینے کے دوران بھرپور جوش وخروش کے ساتھ جاری رہے گی اوریہ مہم بابائےقوم مہاتما گاندھی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع بھی ہے۔ یہ اہم مہم انتظامی کارکردگی، شفافیت، اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈی اے آر پی جی (انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کامحکمہ) کی قیادت میں چلائی جا رہی ہے۔
معزز وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کے ‘سوچھ بھارت’ کے وژن کے مطابق، ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے ایس سی ڈی پی ایم 5.0 کے تحت 54 مؤثر صفائی مہمات کا انعقاد کیا، 500 سے زائد فائلوں اور ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 192 فائلوں کو الگ کیا، 3 پی ایم او حوالہ جات، 3 ریاستی حکومت کے حوالہ جات، 2 ایم پیز کے حوالہ جات، اور 9 عوامی شکایات کانمٹارا کیا اور کوڑا کرکٹ (جس میں ای-ویسٹ بھی شامل ہے) کومناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا، جس سے 33.23 لاکھ روپے سے زائد آمدنی حاصل ہوئی اور تقریباً 8,750 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔ قواعد و ضوابط کو آسان بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ایس سی ڈی پی ایم 5.0 کے تحت ارضیاتی سائنسز کی وزارت علاقائی مراکز اور علاقائی یونٹوں سمیت ایم او ای ایس کے تمام اداروں میں سرگرمیوں کے جائزے کی نگرانی ایم او ای ایس کے جوائنٹ سیکرٹری جناب ڈی سنیتھل پانڈیاں کی قیادت میں کی جا رہی ہے، جن کی زیر صدارت باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ پیش رفت کو ٹریک کیا جا سکے اور درپیش چیلنجز کو حل کیا جا سکے۔ ایم او ای ایس کے اداروں میں ایس سی ڈی پی ایم 5.0 کے نوڈل افسران روزانہ کی رپورٹنگ اور سوشل میڈیا، موبائل ایپ گروپس، اور ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل سمیت بروقت اپ ڈیٹس کو جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعہ حقیقی وقت میں فراہم کر رہے ہیں۔
جناب پانڈیاں نے زور دے کر کہا:“ایس سی ڈی پی ایم محض ایک مہم نہیں ہے بلکہ یہ حکمرانی کو جدید بنانے اور عوامی خدمات کو تیزی، شفافیت اور شہریوں پر مرکوز ذہنیت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کا عزم اور موقع ہے۔ ہمیں ایم او ای ایس کے اداروں کو انتظامی معیار کاماڈلس بنانے کے اپنے عزم پر قائم رہنا چاہیے۔”
آئندہ مہینے میں ارضیاتی سائنسز کی وزارت مزید صفائی مہمات جاری رکھے گی نیزدفاتر کے کام کی جگہ اور کام کے بوجھ کو انتہائی مؤثر بنائے گی اور زیر التوا امور کے مؤثر نمٹارے کو یقینی بنائے گی، تاکہ حکومت کی شفافیت، اچھی حکمرانی اور عوامی خدمات کے فروغ کے وژن کے مطابق کام کیا جا سکے۔


****
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
Urdu No-178
(Release ID: 2181585)
Visitor Counter : 9