عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کا مرحلہ (2 سے31 اکتوبر 2025)
خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے کے 9 دنوں کے دوران مشاہدے میں آئے بہترین طورطریقے
الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی کوشش اور 5,954 ٹویٹس ، 133 پی آئی بی بیانات ، #اسپیشل کیمپین5 مہم کی وکالت سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں
سیچوریشن اپروچ کے تحت وزارتیں/محکمے آخری میل تک مہم چلائیں گی
प्रविष्टि तिथि:
10 OCT 2025 8:25PM by PIB Delhi
نوڈل محکمے کے طورپر انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ساتھ حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0 نے نمایاں رفتار حاصل کی ہے ۔ تیاری کے مرحلے (15- 30 ستمبر 2025) کی کامیاب تکمیل کے بعد نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 کو شروع ہوا اور 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا ۔
نفاذ کے پہلے ہفتے کے دوران ، وزارتوں اور محکموں نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے ، جس میں سووچھتا کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور زیر التواء معاملات کو حل کرنے کے لیے اختراعی ، شہریوں پر مرکوز اور پائیدار اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ۔
کچرے سے فن تک/کچرے سے دولت تک(ویسٹ ٹو آرٹ / ویسٹ ٹو ویلتھ)
کچرے کو مفید تخلیقات میں تبدیل کرنا خصوصی مہم 5.0 کے تحت جدید ترین موضوعات میں سے ایک ہے ،
- کوئلے کی وزارت نے اپنے ماسکوٹ "انگارا" کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، جو مکمل طور پر ری سائیکل شدہ مواد سے تراشا گیا ہے ، جو پائیداری اور وسائل کی حسن کارکردگی کی علامت ہے ۔
- کانوں کی وزارت نے ضائع شدہ مواد کو یوٹیلیٹی آئٹمز اور آرائشی اشیاء میں تبدیل کرکے تعاون کیا، جو ہندوستان کے "کباڑ سے جگاڑ" کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے
- اسٹیل کی وزارت نے آفس اسکریپ کو تخلیقی تنصیبات میں تبدیل کرکے آرٹ اور پائیداری کے لیے ری سائیکلنگ کو فروغ دیا ۔
- ریلوے کی وزارت نے ‘کچرے سے فن تک’ کی نمائش کا انعقاد کیا، جس میں اس کے تمام ڈویژنوں میں اسکریپ سے بنے مجسموں کی نمائش کی گئی ۔
ای-کچرے کا بندو بست
الیکٹرانک مٹیریل کو ذمہ دارانہ طور پر ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کرنے والی خصوصی مہم 5.0 کے تحت ای-کچرے کا بندو بست اہم مرکزتوجہ ہے ۔
- کانوں کی وزارت نے ملک بھر میں ای - ویسٹ ری سائیکلنگ پہل کا آغاز کیا ،جس میں محفوظ ری سائیکلنگ کے طور طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کلیدی سرکاری اور سرکاری شعبے سےمتعلق 20 ای – ویسٹ کلیکشن اسٹال قائم کیے گئے ۔
- کوئلے کی وزارت نے کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ای - ویسٹ کلینلینیس ڈرائیوز کا آغاز کیا ۔
- ریلوے کی وزارت نے پائیدار الیکٹرانک کچرے کے بندو بست کے بارے میں عملے کو تعلیم دینے کے لیے ای- ویسٹ بیداری مہمات کا انعقاد کیا ۔
صفائی کے طریقے
کام کی جگہوں پر حفظان صحت اورحسن کارکردگی کو بڑھانے کے لیے وزارتوں میں مربوط کوششوں کے ساتھ صفائی ستھرائی خصوصی مہم 5.0 کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔
- ریلوے کی وزارت نے ٹرینوں کی موثر ، بغیر رابطے والے (کونٹیکٹ لیس) بیرونی صفائی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے امرت بھارت ایکسپریس کی ڈرون سے چلنے والی صفائی کا آغاز کیا - جو اختراع پر مبنی سووچھتا کی سمت میں ایک سنگ میل ہے ۔
- بھاری صنعتوں کی وزارت نے صنعتی حفظان صحت اور تنظیم کو فروغ دیتے ہوئے بی ایچ ای ایل حیدرآباد اور ایچ ایم ٹی مشین ٹولز لمیٹڈ میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں ۔
- وزارت داخلہ نے پولیس کمپلیکس اور انتظامی دفاتر میں باقاعدہ مہم کے ذریعے صاف ستھری اور پائیدار کام کی جگہوں کو برقرار رکھا ۔
شمولیت
شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانا، خصوصی مہم 5.0 کے ایک واضح فوکس کے طور پر ابھرتا ہے ، جس میں عوامی خدمات میں خواتین کی قیادت والے ماڈلز کی نمائش کی جاتی ہے ۔
- کوئلے کی وزارت نے پٹن ساؤنگی ، ناگپور میں "پنک ڈسپنسری" کے قیام کے ذریعے قابل ذکر اقدامات کیے ، جو مکمل طور پر خواتین ملازمین کے ذریعے چلائی جاتی ہے ۔ اس نے کوربا ، چھتیس گڑھ میں کول انڈیا کا پہلا آل ویمن آپریٹڈ سنٹرل اسٹور یونٹ بھی شروع کیا ، جس کا انتظام جدید ڈیجیٹل انوینٹری سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے خواتین افسران کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔
- وزارت اطلاعات و نشریات نے صفائی متروں کے لیے صحت کیمپوں کا انعقاد کرکے صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود ، حفاظت اور پہچان کو یقینی بناتے ہوئے شمولیت کے عمل کو مزید آگے بڑھایا ہے ۔
اس مہم میں 5,954 سے زیادہ ٹویٹس ، 133 پی آئی بی بیانات ، اور ہیش ٹیگ # اسپیشل کیمپین 5 کے تحت الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر وسیع پیمانے پر نمائش کی بدولت نمایاں عوامی رسائی بھی دیکھی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م م۔ ق ر)
U. No.131
(रिलीज़ आईडी: 2181288)
आगंतुक पटल : 18