خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کے بہبود کی وزارت کو پردھان منتری جن من یوجنا کے نفاذ میں شاندار شراکت کے لیے ایوارڈ تفویض

Posted On: 19 OCT 2025 4:46PM by PIB Delhi

پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے  مہا ابھیان (پی ایم جے اے این ایم اے این) کے نفاذ میں شاندار تعاون کے لیے خواتین و اطفال کے بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب انل ملک نے وزارت کی جانب سےعزت مآب  صدر جمہوریہ ہند سے ایوارڈ حاصل کیا ۔

یہ ایوارڈنئی دہلی  کے وگیان بھون میں قبائلی امور کی وزارت کے زیر اہتمام 'آدی کرمیوگی ابھیان' پر قومی کانکلیو کے دوران  دیا گیا۔

پی ایم جن من یوجنا  کے تحت خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) کے علاقوں میں 2000 سے زیادہ آنگن واڑی مراکز کو فعال بنایا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19H0F.jpeg

*****

U.No:82

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2180882) Visitor Counter : 9