وزارات ثقافت
روس میں روحانی تقریب میں غیر معمولی شرکت، بھارت کے مقدس بدھ کے آثار قدیمہ نے کالمیکیا میں 50,000 سے زائد عقیدت مندوں کو اپنی جانب متوجہ کیا
بھارت سے لائے گئے مقدس آثار قدیمہ کو ایلسٹا میں واقع مشہور گیدن شیڈپ چوئیکورلنگ خانقاہ میں نصب کیا گیا
Posted On:
17 OCT 2025 6:30PM by PIB Delhi
روحانی عقیدت اور مشترکہ ثقافتی ورثے کے ایک زبردست مظاہرے کے طور پر، بھارت سے آنے والے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کی نمائش نے روس کے جمہوریہ کالمیکیا میں بے مثال پذیرائی حاصل کی ہے۔ آج تک، پچاس ہزار سے زائد عقیدتمندوں نے ان مقدس آثار کو عقیدت و احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا ہے، جو مشہورگیدن شیڈپ چوئکورلنگ خانقاہ میں نصب ہیں، جسے گولڈن ایبوڈ آف شاکیامونی بدھا " شاکیامونی بدھا کی سنہری رہائش گاہ" کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مقدس آثار، جنہیں بھارت کے قومی خزانے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعہ دارالحکومت ایلیسٹا لائے گئے، جس کی قیادت شری کیشو پرساد موریا، نائب وزیراعلیٰ اتر پردیش کر رہے ہیں، اور جس میں سینئر بھارتی راہب بھی شامل تھے۔ یہ وفد کالمیکیا کی اکثریتی بدھ مت آبادی کے لیے خصوصی مذہبی رسومات اورروحانی برکتیں انجام دے رہا ہے، جو یورپ کا واحد علاقہ ہے جہاں بدھ مت اکثریتی مذہب ہے۔

روحانی جوش وخروش 11 اکتوبر سے نمائش کے آغاز سے بخوبی محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج، عقیدت مندوں کی قطار خانقاہ سے تقریباً ایک کلومیٹر تک پھیلی ہوئی تھی، جو اس تقریب کی گہری بازگشت کو ظاہر کرتی ہے۔ گولڈن ایبوڈ، جو ایک اہم تبتی بدھ مت مرکز ہے اور 1996 میں وسیع کل میک کی میدان میں قائم ہوا، صبح سے زائرین کے مسلسل آنے کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ تاریخی نمائش، جو روسی جمہوریہ میں اپنی نوعیت کی اولین تقریب ہے، بھارت اور روس کے درمیان گہرے تہذیبی رشتوں کی ایک روشن علامت ہے۔ یہ لداخ سے تعلق رکھنے والے عظیم بد راہب اور ممتاز سفارتکار، انیسویں کشوک بکولا رنپوچے کی دیرپا میراث کو تازہ کرتی ہے، جنہوں نے منگولیا میں بدھ مت کی تجدید اور روس کے علاقوں جیسے کل میکیا، بریاتیا، اور تووا میں بودھ دھرم کی جانب رجحان کو ازسرِنو بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔


اس تقریب کا اہتمام حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت کے بی ٹی آئی شعبے نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، قومی عجائب گھر، اور اندرا گاندھی قومی مرکز برائے فنون (آئی جی این سی اے) کے اشتراک سے کیا ہے۔ یہ نمائش دارالحکومت ایلسٹا میں 18 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔


مقدس آثار کی میزبانی میں بھارت کی شرکت، بھارت اور روس کے عوام کے درمیان قائم ابدی روحانی تعلق اور مشترکہ بدھ مت ورثے کی ایک مؤثر علامت ہے۔
******
(ش ح۔اس ک )
UR-63
(Release ID: 2180682)
Visitor Counter : 9