عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر وزارتوں/محکموں کی جانب سے درج کیے گئے سوچھتا مہم کے اہداف اور کامیابیاں اور زیر التواء پیرامیٹرز
خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر وزارتوں/محکموں کی جانب سے داخل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لینے اور اہداف کے حصول کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے نوڈل افسروں کی ساتویں میٹنگ منعقد ہوئی
مہم کے وسط میں پیشرفت: 1.52 لاکھ مقامات پر کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگاکر اور صفائی مہم کے ذریعے 296.78 کروڑ روپے کمائے گئے
وزارتیں/محکمے تکمیل کے نقطہ نظر کے تحت مہم کو آخری میل تک لے جائیں گے
Posted On:
17 OCT 2025 6:48PM by PIB Delhi
حکومت کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0، جس میں محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات بطور نوڈل محکمے شامل ہیں، نے نمایاں رفتار حاصل کی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے لیے تیاری کا مرحلہ (15-30 ستمبر، 2025) 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوا اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہوا اور 31 اکتوبر 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔
خصوصی مہم 5.0 کے تحت، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے ایک نمائش "سوشاسن اور ابھی لیکھ" تیار کی ہے جس میں خصوصی مہم 1.0-4.0 کے دوران حاصل کی گئی تاریخی قدر کے ریکارڈ کو دکھایا گیا ہے۔ یہ نمائش 10 سے 12 اکتوبر 2025 تک ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی اور اس کا آغاز وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کیا۔
8 اکتوبر 2025 کو سی ایس او آئی، نئی دہلی میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے سائبر سوچھتا پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ سائبر بیداری میں اضافہ کیا جا سکے اور جاری مہم کے دوران الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کی پہل قدمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے بھی خصوصی مہم 5.0 کے تحت درمیانی مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے 14-15 اکتوبر 2025 کو بنگلورو کا دورہ کیا۔ انہوں نے کافی بورڈ، ریزرو بینک آف انڈیا آر ڈی آفس، جنرل پوسٹ آفس، اور ڈی آر ایم آفس (ساؤتھ ویسٹرن ریلوے) کا دورہ کیا۔



زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمے نے کرشی بھون، نئی دہلی میں سی پی جی آر اے ایم ایس اور خصوصی مہم 5.0 پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں ڈاکٹر دیویش چترویدی، سکریٹری (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) اور جناب وی سری نواس، سکریٹری (ڈی اے آر پی جی) تھے۔ ورکشاپ میں نیکسٹ جین سی پی جی آر اے ایم ایس اور خصوصی مہم 5.0 پر توجہ مرکوز کی گئی، اور کرشی رکشک پورٹل پروٹو ٹائپ کے ساتھ جدید ای ویسٹ ماڈلز کی نمائش کی گئی۔

خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسروں کے ساتھ سووچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے ساتویں میٹنگ جناب وی سری نواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی کی صدارت میں 17 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوئی جس میں وزارتوں/ محکموں کی طرف سے خصوصی مہم 5.0 روڈ پورٹل پر داخل کی جا رہی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 84 وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک اور ماتحت دفاتر کے 170سے زائد سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جو 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہوئی ہے، اور 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:44
(Release ID: 2180590)
Visitor Counter : 6