دیہی ترقیات کی وزارت
زمینی وسائل کا محکمہ حکومت ہند کی خصوصی مہم 5.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے
خصوصی مہم 5.0 کے تحت 96 فیصد عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
ریکارڈنگ اور ویڈنگ کے لیے 1004 فزیکل فائلوں اور 349 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا
Posted On:
17 OCT 2025 6:02PM by PIB Delhi
محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) نے حکومت ہند کی خصوصی مہم 5.0 کے تحت مقررہ ہدف کے مقابلے میں 96 فیصد عوامی شکایات کو نمٹا دیا ہے۔ ریکارڈنگ اور ویڈنگ کے لیے کل 1004 فزیکل فائلوں اور 349 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
محکمہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، جس کا مقصد سوچھتا کو فروغ دینا اور دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کرنا ہے۔ اس نے تمام زیر التوا حوالوں کو نمٹانے، فائلوں کا جائزہ لینے اور اپنے تمام دفتری احاطے میں صفائی مہم چلانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
جاری مرحلے میں زیر التوا معاملات جیسے کہ ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پارلیمانی یقین دہانیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ تمام حصہ لینے والے دفاتر اہداف کی قریبی نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ پیش رفت کی رپورٹ جمع کر رہے ہیں۔
یکم سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران محکمہ کی طرف سے سوچھتا پکھواڑا منایا گیا۔ اس مقصد کے لیے سوچھتا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ تمام ملازمین کو دفاتر میں کام کی صاف جگہ کو یقینی بنانے کے لیے حساس بنایا گیا۔ سوچھتا ہی سیوا کے ”ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ“ کے تھیم کے تحت، محکمہ نے 25 ستمبر 2025 کو جنگ پورہ میٹرو اسٹیشن، نئی دہلی کے قریب پبلک پارک میں ایک ’شرم دان‘ کا اہتمام کیا۔ محکمہ نے ملازمین کے لیے صحت عامہ سے متعلق آگاہی پر لیکچر کا اہتمام کیا۔
محکمہ ملک گیر صفائی اور گورننس کی بہتری کے اقدامات میں مستقل شرکت کے ذریعے ایک صاف، موثر، اور ذمہ دار سرکاری مشینری کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 34
(Release ID: 2180537)
Visitor Counter : 5