وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت حکمرانی میں بہتری اور اسکولوں میں اصلاحیت کیں
Posted On:
17 OCT 2025 5:10PM by PIB Delhi
محکمہ برائے اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) وزارت تعلیم ، 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کے فعال نفاذ کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں سرکاری دفاتر میں صفائی کو ادارہ جاتی بنایا گیا ہے اور ملک بھر میں اسکول کے ماحول میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
- مختلف زمروں میں زیر التواء کا جائزہ لے کر اور ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرکے ، فرسودہ فائلوں کو ختم کرکے اور ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنا کر زیر التواء کو کم کرنا اور سرکاری کام میں کارکردگی میں اضافہ کرنا۔
سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں خصوصی مہم 5.0 کی پیش رفت درج ذیل ہے:

اسکول کے احاطے کو صاف اور شمولیتی تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے سفیدکاری، رنگ کاری، برقی اشیاء کی معمولی مرمت، بیت الخلاء/پینے کے پانی کی سہولیات کو فعال رکھنا اور مقامی فنون جیسے مادھوبنی، وارلی وغیرہ سے متاثر دیواروں اور وال آرٹ کے ذریعے خوبصورتی کو پیش کرنا ہے۔


- ای-ویسٹ کو کم کرنے کے ذریعے تعلیم کے نظام میں ماحولیاتی ذمہ داری کو مضبوط بنانا جو کہ مشن لائف کے 7 موضوعات میں سے ایک بھی ہے،یہ ایک عالمی تصور ہے جوعزت مآب وزیر اعظم نے 2021 میں گلاسگو میں سی او پی 26 کے دوران پیش کیا۔
- مورخہ9 اکتوبر 2025 کوڈی او ایس ایل ایل نےیونیسیف کے تعاون سے ای-ویسٹ آگاہی اور کمی پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا، جس کی صدارت ڈی او ایس ای ایل کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے کی۔ انہوں نے اسکول کے طلباء اور اساتذہ کو ذمہ دار ای-ویسٹ مینجمنٹ کے لیے حساس بنانے اور تعلیم کے نظام میں ماحولیاتی شعور پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
- ویبینار کے دوران ڈی او ایس ای ایل کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر امرپریت ڈوگل نے ای-ویسٹ کو کم کرنے کے عملی اقدامات کے بارے میں بتایا، جیسے کہ یو ایس بی ڈرائیوز کے بجائے کلاؤڈ اسٹوریج کو ترجیح دینا، الیکٹرانک ڈیوائسز کو اس کی مکمل لائف سائیکل تک استعمال کرناقابل ذکر ہے اور اسکول کے طلباء سے مطالبہ کیا کہ وہ ای-ویسٹ ری سائیکلنگ میں قیادت کریں۔

ویبینار میں 1.5 لاکھ سے زیادہ شرکاءنے پرجوش شرکت کی

- اب ای-ویسٹ آگاہی اور مینجمنٹ مہمات آسام، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور چنڈی گڑھ میں 10 اکتوبر 2025 سے ایکو کلبز برائے مشن لائف کے زیر اہتمام وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جاری کردہ ای-ویسٹ مینجمنٹ ہدایات کے مطابق، 1000 سے زائد اسکولوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
- اسکولوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ المنائی نیٹ ورکس، پنچایتی راج ادارے (پی آر آئیز)، اسکول مینجمنٹ کمیٹیاں(ایس ایم سیز) اور کمیونٹی شمولیت کوودیانجلی پلیٹ فارم (https://vidyanjali.education.gov.in/) کے ذریعے متحرک کریں۔ یہ اجتماعی کوشش جن بھاگیداری کے جذبے کو گہرا کرنے اور اسکولوں میں فخرکا احساس کرانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے تحت ان مربوط اقدامات کے ذریعے، وزارت تعلیم اپنی وابستگی کو دوہراتی ہے کہ وہ صاف، مؤثر اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار اداروں کو فروغ دے۔
********
ش ح ۔م ع ن۔ ن ع
UN-NO-0026
(Release ID: 2180493)
Visitor Counter : 12