وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے ایچ ڈی نے خصوصی مہم 5.0 میں مسلسل پیش رفت درج  کی ؛ آج تک 158 عوامی شکایتوں کا ازالہ کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 17 OCT 2025 3:53PM by PIB Delhi

ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے خصوصی مہم 5.0 کو نافذ کرنے میں اب تک نمایاں پیش رفت کی ہے ۔ 2  اکتوبر  ، 2024  ء کو مہم کے آغاز کے بعد سے ڈی اے ایچ ڈی اور اس کے ماتحت دفاتر ،مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سرگرمی سے کام کر رہے ہیں ۔ اس مہم کے حصے کے طور پر اب تک کی گئی صفائی مہموں سے محکمہ نے 344827 روپے (تین لاکھ ، چوالیس ہزار ، آٹھ سو ستائیس روپے) کی آمدنی حاصل کی ہے ۔

خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈی اے ایچ ڈی کے لئے تازہ ترین اعداد و شمار ( 16 اکتوبر ، 2025 ء  تک) کے مطابق ، طے شدہ اہداف کے اعتبار سے حصولیابیاں مندرجہ ذیل  میں دی گئی ہیں :

 

   

خصوصی مہم 5.0

نمبر شمار

پیمانے

ہدف

حصولیابی

1.

ارکان پارلیمنٹ کا حوالہ جات

15

3

2.

پارلیمانی یقین دہانی

5

0

3.

آئی ایم سی  کے  حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)

0

0

4.

عوامی شکایات

214

158

5.

قواعد / طریقۂ کار میں آسانی

1

1

6.

فزیکل  فائلوں کا جائزہ

24645

11625 کا جائزہ لیا گیا اور 7797 کو فرسودہ قرار دیا گیا

7

ای فائلوں کا جائزہ

680

8 فائلیں بند کی گئیں

8

جگہوں  کی صفائی

221

132

 

پس منظر

محکمہ کو  ‘سووچھتا ہی سیوا ’ اور ‘خصوصی مہم 5.0 ’  کے بارے میں حساس بنانے اور دونوں مہمات کے موثر اور کامیاب نفاذ کے لیے ڈی اے ایچ ڈی کے افسران اور اس کے ماتحت دفاتر کے ساتھ 12 ستمبر  ، 2025  ءکو ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔ محکمہ نے دس سب نوڈل افسران کو نامزد کیا ہے  اور اہداف کو حتمی شکل دینے اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے اب تک تین جائزہ میٹنگیں منعقد کی ہیں ۔ میٹنگوں میں تیاری کے مرحلے کے دوران اہداف کو حتمی شکل دینے اور مقررہ اہداف حاصل کرنے کی خاطر  مہم کے وسط میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ محکمہ خصوصی مہم 5.0 کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے ۔

 

 ***************

( ش ح  ۔ ض ر ۔ ع ا )

U.No. 14


(रिलीज़ आईडी: 2180440) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी