وزارات ثقافت
وزارت ثقافت میں زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 زوروں پر
Posted On:
16 OCT 2025 10:17PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 5.0 سرکاری کاموں میں زیر التوا معاملوں کو کم کرنے اور سوچھتا (صفائی) کو بنیادی قدر کے طور پر ادارہ جاتی بنانے پر مرکوز ہے۔ مہم کے مقاصد کے مطابق وزارت ثقافت اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ اس کے نفاذ کے مرحلے کے تیسرے ہفتے میں انتہائی فعال اور جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہے۔
جاری مہم نے کلیدی شعبوں میں اہم نتائج حاصل کیے ہیں جو موثر حکمرانی اور ایک صاف ستھرا، پائیدار کام کے ماحول کے لیے مضبوط عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ خصوصی مہم 5.0 کے تیسرے ہفتے کی اہم کامیابیاں:
1. عوامی شکایات میں کمی:
114 نشانزد معاملوں میں سے 57 زیر التوا عوامی شکایات کو کامیابی سے حل کر لیا گیا ہے اور کامیابی کی شرح 50فیصد ہے۔
2. اپیلوں کا نمٹنا:
29 نشانزد معاملوں میں سے 14 زیر التوا عوامی شکایات کی اپیلیں تقریباً 50فیصدکامیابی کی شرح کو حاصل کرنے کے لیے نمٹا دی گئی ہیں۔
3. فائل مینجمنٹ:
جائزے کے لیے ہدف بنائے گئے کل 13,062 فزیکل فائلوں میں سے 5,794 فائلوں کی شناخت دفتری ریکارڈ کیپنگ کو ہموار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
4. صفائی مہم:
599 کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 444 صفائی مہم چلائی گئی ہیں، جس میں مختلف سائٹس اور دفاتر کے بیرونی علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس کامیابی کی شرح 74 فیصد ہے۔
5. اسپیس مینجمنٹ اور آمدنی پیدا کرنا:
تقریباً 28,570 مربع فٹ دفتر کے علاقے کو اسکریپ کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ذریعے آزاد کر دیا گیا ہے۔ تصرف کے اس عمل سے وزارت کے لیے 7,38,732.00 (سات لاکھ اڑتیس ہزار سات سو بتیس) روپےکی آمدنی بھی ہوئی ہے۔
وزارت ثقافت کی خصوصی مہم 5.0 کے بقیہ حصے میں اس پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے، جس سے کارکردگی، جوابدہی، اور سوچھتا کے کلچر کو تقویت ملے گی۔
*******
ش ح- ظ ا – م ع
UR No. 9984
(Release ID: 2180200)
Visitor Counter : 8