سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے صفائی کی سرگرمیوں میں 100فیصداہداف حاصل کیے، ملک بھر میں 15,004 مقامات کا احاطہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 OCT 2025 7:43PM by PIB Delhi

زیر التواء معاملات اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم 5.0 اپنے وسط میں پہنچ چکی ہے۔ یہ مہم سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے تیاری کے مرحلے کے دوران مختلف پیرامیٹرز کے تحت شناخت کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے چلائی جا رہی ہے۔

وزارت نے صفائی کی سرگرمیوں میں اپنے 100فیصداہداف حاصل کر لیے ہیں، جس میں ملک بھر میں 15,004 مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان مقامات میں دفاتر، تعمیراتی کیمپ؍مقامات، نیشنل ہائی وے کے اسٹریچز، ٹول پلازے، راستے کی سہولیات، سڑک کے کنارے ڈھابے، اور بس اسٹاپ وغیرہ شامل ہیں۔ اب تک 22فیصد زیر التواء ایم پی ریفرنسز730 اور 68فیصد زیر التواء عوامی شکایات 1,147 اور 38فیصد عوامی شکایات کی اپیلیں 522 نمٹا دی گئی ہیں۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں مہم کا نوڈل آفیسر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے اور متعلقہ سینئر افسران کے ساتھ زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے ذاتی طور پر اٹھا رہا ہے۔ مؤثر نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی اقدام کے طور پر، وزارت نے ملک بھر میں اپنے علاقائی دفاتر کا معائنہ کرنے کے لیے سینئر افسران کو نامزد کیا ہےجن میں قومی شاہراہ اسٹریچ، ٹول پلازے، اور راستے کی سہولیات شامل ہیں۔

وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مہم کی مختلف سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے بھی پھیلایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013OI8.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RUB5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041ZXF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0063CVQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007WPR3.jpg

 

***

(ش ح۔اص)

UR No 9980


(रिलीज़ आईडी: 2180098) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी