سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کو 2025-2028 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی علاقائی کمیٹی برائے ایشیا اور بحرالکاہل (یو این-جی جی آئی ایم-اے پی) کی علاقائی کمیٹی کے شریک چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

Posted On: 16 OCT 2025 3:44PM by PIB Delhi

ہندوستان کی نمائندگی سرویئر جنرل آف انڈیا، شری ہتیش کمار ایس مکوانا، آئی اے ایس کررہے ہیں ۔ہندوستان کو اقوام متحدہ کی علاقائی کمیٹی برائے ایشیا اور بحرالکاہل (یو این-جی جی آئی ایم-اے پی)  کی علاقائی کمیٹی کا شریک صدر نشین منتخب کیا گیا ہے۔

یہ انتخابات یو این-جی جی آئی ایم-اے پی کی چودھویں مکمل میٹنگ کے دوران منعقد کیے گئے جو 24-26 ستمبر، 2025 کو جمہوریہ کوریا کے شہر گویانگ سی میں منعقد ہوئے۔ میٹنگ کی میزبانی نیشنل جیوگرافک انفارمیشن انسٹی ٹیوٹ (این جی آئی آئی)، جمہوریہ کوریا نے کی۔ میٹنگ میں رکن ممالک کے مندوبین، تکنیکی ماہرین اور مبصرین یکجا ہوئے تاکہ ایشیا پیسیفک خطے میں جغرافیائی معلومات کے انتظام سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ایگزیکٹو بورڈ، ورکنگ گروپس، اور پارٹنر تنظیموں نے اپنی پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں پر رپورٹیں پیش کیں۔

شریک چیئرمین کے طور پر ہندوستان کے انتخاب سے عالمی جغرافیائی میدان میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کا اظہار ہوتا ہے اور اختراعات، صلاحیت سازی، اور علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں اس کے تعاون کا اعتراف ہوتا ہے۔ ایشیا پیسیفک خطے کے تمام رکن ممالک کی حمایت کے ساتھ، ہندوستان یواین- جی جی آئی ایم اسٹریٹجک فریم ورک کے ساتھ منسلک تین سالہ نتیجہ خیز مدت کا منتظر ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری مکوانہ نے کہا؛ "میں ایشیا پیسیفک خطے کے ممبر ممالک کے ہندوستان پر کیےگئے اعتماد کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

اپنے ساتھی صدر نشین، نائب صدر نشین اور کمیٹی کے اراکین کے ساتھ، میں آپ میں سے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری اجتماعی کوششیں جامع، مستحکم اور نتائج پر مبنی ہوں۔ "

انہوں نے مزید بتایا کہ، آنے والی مدت میں، ہمارے اقدامات کو یواین- جی جی آئی ایم اسٹریٹجک فریم ورک کے ساتھ قریب سے ہم آہنگ کیا جائے گا — جس میں مضبوط قیادت، محفوظ ڈیجیٹل تبدیلی، اور اچھی حکمرانی پر توجہ دی جائے گی۔ ہم ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، شمولیت اور شفافیت کو فروغ دیں گے، جبکہ شراکت داری کو مستحکم بنائیں گے اور ایشیا پیسیفک خطے میں نمایاں اثرات فراہم کرنے کے لیے صلاحیت کی تعمیر کریں گے۔ انہوں نے مسلسل اعتماد اور حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا، اور مزید مربوط، قابل، اور مستقبل کے حوالے سے نظر آنے والی جغرافیائی برادری کو آگے بڑھانے میں مزید تعاون کرنے کے لیے اپنی بے تابی کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے سرویئر جنرل کے بطور شریک چیئرمین کے انتخاب سے ایشیا پیسیفک خطے میں موثر جغرافیائی معلومات کے انتظام کے لیے پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی تشکیل میں ہندوستان کے کردار کو مزید بڑھانے کی امید ہے۔

یو این-جی جی آئی ایم-اے پی کے بارے میں: یو این-جی جی آئی ایم-اے پی اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے ماہرین برائے عالمی جیو اسپیشل انفارمیشن مینجمنٹ (یواین- جی جی آئی ایم) کی پانچ علاقائی کمیٹیوں میں سے ایک ہے۔ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کے 56 ممالک کی قومی جغرافیائی معلوماتی ایجنسیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، یہ تعاون، صلاحیت کی ترقی، اور مشترکہ حل کے ذریعے جغرافیائی معلومات کے اقتصادی، سماجی، اور ماحولیاتی فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

یواین- جی جی آئی ایم قومی، علاقائی اور عالمی پالیسی فریم ورک کے اندر جغرافیائی معلومات کی پیداوار، دستیابی اور استعمال کے حوالے سے مشترکہ فیصلے کرنے اور سمتوں کا تعین کرنے کا اعلیٰ بین حکومتی طریقہ کار ہے۔ یواین- جی جی آئی ایم کا مقصد جغرافیائی معلومات کے استعمال کے حوالے سے عالمی چیلنجوں سے نمٹنا ہے ۔

3.jpg

******

ش ح۔ا س۔ م ر

U-No.9951


(Release ID: 2179896) Visitor Counter : 9