ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ مملکت برائے ٹیکسٹائلز اور امورِ خارجہ جناب پبیترا مرگھیٹا نے نِفٹ ممبئی کے نےبنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیا


نِفٹ ممبئی کے جلسۂ تقسیم اسناد2025 میں نِفٹ ممبئی کے 312 اور نِفٹ دمن کے 29 طلباء کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں عطا کی گئیں

وزیرِ مملکت برائے ٹیکسٹائلز و امورِ خارجہ جناب پبیترا مرگھیٹا نے کہاکے “پی ایم مترپارکس، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز مشن جیسے تاریخی اقدامات اور پائیداری و عالمی مسابقت پر مضبوط توجہ کے ذریعے، بھارت تیزی سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے میدان میں عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔”

प्रविष्टि तिथि: 15 OCT 2025 6:27PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (نِفٹ)، ممبئی نے اپنی تاریخ میں ایک شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئے تعمیر شدہ تعلیمی بلڈنگ کے افتتاح کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل طلباء کی تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا۔وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ و ٹیکسٹائلز، جناب پبیترا مرگھیٹا نے کھارگھر کیمپس میں تعلیمی عمارتیں I، II، III اور کثیرالمقاصد ہال کا باوقار افتتاح کیا۔

 

PH1.jpeg

یہ موقع نِفٹ ممبئی کی اعلیٰ معیار کی بنیادی ڈھانچے اور جدید تعلیمی ماحول کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جس نے اسے بھارت کے ایک ممتاز فیشن انسٹی ٹیوٹ کے طور پر نمایاں مقام دلایا ہے۔ نئی سہولیات میں مخصوص کلاس رومز، جدید ترین لیبارٹریز، کثیرالمقاصد ہال اور ایک جدید آڈیٹوریم شامل ہیں جو پانچ سو افراد کی گنجائش رکھتا ہے۔یہ جدید تعلیمی کمپلیکس 8,352.12 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے جوطلباء اور اساتذہ کے لیے ایک حوصلہ افزا ماحول فراہم کرتا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں اور علمی کامیابی کو فروغ دیتا ہے۔

 

وزیرموصوف نے نئے اکیڈمک بلاک کے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے مظاہروں کا مشاہدہ کیا اور طلبا کے تیار کردہ ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔ ان کی موجودگی نے ڈیزائن اور اختراع میں مستقبل کے لیڈروں کی پرورش کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ‘‘یہی اختراعی اور تخلیقی ماحول ہے جو نِفٹ ممبئی اور نِفٹ دامَن روزانہ پروان چڑھاتے ہیں۔ جدید سہولیات، ماہر اساتذہ، اور متحرک طلباء کی کمیونٹی کے ساتھ، دونوں کیمپس ملک کے سب سے معزز اور قابل احترام ڈیزائن اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔’’

 P-2.jpg

 

جلسۂ تقسیم اسناد کی تقریب میں نِفٹ ممبئی کے 312 اور نِفٹ دمن کے 29 طلباء کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ ان فارغ التحصیل طلباء کو ان کی کامیابیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کےلیے سراہا گیا۔ ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مختلف اعزازات سے سرفراز کیا، جن میں ایکسٹرآرڈینری سروس ایوارڈ، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ایوارڈ، بیسٹ اکیڈمک ایوارڈ، بیسٹ اکیڈمک پرفارمنس ایوارڈ، میرٹوریس اسٹوڈنٹ ایوارڈ، سب سے زیادہ اختراعی اور تخلیقی ڈیزائن کلیکشن ایوارڈ، اور بیسٹ گریجویشن پروجیکٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

 

اس موقع پر معزز شخصیات کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔نِفٹ ممبئی کے ڈائریکٹر خوشل جنگید؛ نِفٹ دمن کے ڈائریکٹر بریجیش دیورے؛ نِفٹ کی ڈائریکٹر جنرل تنو کشیپ، آئی اے ایس؛نِفٹ دمن کے سی اے سی ودھو شیکھر پی؛ اور کور اسٹوری کلوتھنگ لمیٹڈ کےسی ای اواور نِفٹ کی فارغ التحصیل منجولا تیوری نے اپنی معزز موجودگی سے تقریب کی رونق بڑھائی۔

 

 

P-3.jpg

وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ و ٹیکسٹائلز، جناب پبیترا مرگھیٹا نے نِفٹ ممبئی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، سسميتا داس اور نِفٹ گاندھی نگر کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، امیشہ مہتا کو پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی عطا کی، اور ان کی علمی برتری کو سراہا۔

P-4.jpg

 

وزیر نے مزید کہا، ‘‘آج فیشن کی دنیا تجارتی کامیابی سے شعوری تخلیق کی طرف منتقل ہورہی ہے۔ اس کی توج اب پائیداری، اخلاقی فیشن اور سلو ڈیزائن کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔ بھارت کی ٹیکسٹائل وراثت کو دوبارہ زندہ  کرنے میں ایک تازہ فخریہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے — چاہے وہ قدرتی رنگ کاری اور ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے ہوں یا ری سائیکلنگ اور زیرو ویسٹ ٹیلرنگ۔ روایتی مہارتوں اور عالمی رجحانات کے حسین امتزاج نے آج بھارتی ڈیزائن کو دنیا کے سب سے منفرد، دلکش اور جدید تخلیقات میں سے ایک بنا دیا ہے۔’’

 

P-5.jpg

یہ اہم موقع نِفٹ ممبئی کی اس عزم کی مزید تصدیق کرتا ہے کہ وہ طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم اور ترقی پسند سہولیات کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

*****

 ( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)

U. No. 9931


(रिलीज़ आईडी: 2179760) आगंतुक पटल : 23
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी