قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کی قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)نے مدھیہ پردیش میں مبینہ پولیس بربریت کی وجہ سے دو افراد کی مبینہ ہلاکت کا نوٹس لیا
ریاست کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کیا، دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی
Posted On:
15 OCT 2025 8:17PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے مدھیہ پردیش میں الگ الگ واقعات میں مبینہ پولیس بربریت کی وجہ سے دو افراد کی ہلاکت کے بارے میں ایک میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے مدھیہ پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر معاملات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں تحقیقات کا اسٹیٹس بھی شامل کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، 11 اکتوبر، 2025 کو پیش آیا، پہلے واقعے میں، ایک انجینئرنگ کالج کے بی ٹیک کے آخری سال کا ایک 22 سالہ طالب علم بھوپال ضلع میں 9 تا 10 اکتوبر 2025 کی درمیانی رات میں ایک پارٹی سے واپس آتے ہوئے دو کانسٹیبلوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، متاثرہ اور اس کے دوستوں نے سڑک پر ایک بوتل توڑ دی تھی، جس کے بعد پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے ان کے پاس پہنچی۔ اس کے دو دوست بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم متاثرہ کو پکڑ لیا گیا اور مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک کانسٹیبل نوجوان کو لاٹھی سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں، اشوک نگر ضلع کے شادورا تھانے کے تحت بموریا گاؤں کے باشندے 45 سالہ شخص کی 9 اکتوبر 2025 کو غیر قانونی شراب کی تلاش کے دوران پولیس اہلکاروں کے ذریعہ کی پٹائی کے بعد مبینہ طور پر موت ہوگئی تھی۔ اس کے کنبے نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد اسے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈبو دیا تھا، جبکہ پولیس نے کہا کہ وہ بھاگنے کی کوشش کرتے وقت گڑھے میں گر گیا تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:9924
(Release ID: 2179645)
Visitor Counter : 6