وزارت دفاع
وزیرِ دفاع نے سی ڈی ایس کے تحریر کردہ کتاب ‘ریڈی، ریلیونٹ اینڈ ریسرجینٹ II: شیپنگ اے فیوچر ریڈی فورس’ کا اجرا کیا
Posted On:
14 OCT 2025 8:26PM by PIB Delhi
وزیرِ دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 14 اکتوبر 2025 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے تحریر کردہ کتاب ‘ریڈی، ریلیونٹ اینڈ ریسرجینٹ II: شیپنگ اے فیوچر ریڈی فورس’ کا اجرا کیا۔ یہ کتاب بھارت کی مسلح افواج کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لیے ایک جامع اور مستقبل بین خاکہ پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا گہرا تجزیہ پیش کرتی ہے اور جنگ کا ایک ارتقائی جائزہ فراہم کرتی ہے، نیز سائبر اسپیس، خلائی معاونت سے انجام دیے جانے والے آپریشنز، علمی (سنجانتی) جنگ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں اور بھارتی مسلح افواج کے لیے ان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتی ہے۔

مضبوط فوجی قیادت اور ادارہ جاتی صلاحیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، یہ کتاب بھارت کے فوجی مستقبل کا ایک جرات مندانہ اور جدید تصور پیش کرتی ہے، جو تاریخی حکمتِ عملی، تکنیکی ترقیات، اور ایک مضبوط، قابلِ اعتماد اور دوبارہ ابھرتے ہوئے بھارت کے وژن پر مبنی ہے۔ ریلیز کی تقریب میں سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل (ڈاکٹر) اشوک کمار اور پینٹاگون پریس کے ناشر جناب راجن آریہ نے شرکت کی۔
***
UR-9869
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2179150)
Visitor Counter : 9