وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن ورکشاپ نے سمارٹ لائیو اسٹاک مینجمنٹ کے لیے بھارت پشودھن پلیٹ فارم کے استعمال پر زور دیا

Posted On: 14 OCT 2025 5:54PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن (این ڈی ایل ایم) پر ایک ورکشاپ آج این اے ایس سی کمپلیکس، پوسا، نئی دہلی میں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کے سکریٹری جناب نریش پال گنگوار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں محکمہ کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ محترمہ ورشا جوشی، ایڈیشنل سکریٹری (ڈی اے ایچ ڈی)، ڈاکٹر پروین ملک، مویشی پروری کمشنر جناب راما شنکر سنہا، ایڈیشنل سکریٹری (ڈی اے ایچ ڈی) اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ اس ورکشاپ میں سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ورکشاپ میں مویشیوں کے مؤثر انتظام اور خدمات کی فراہمی کے لیے بھارت پشودھن جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے پر خصوصی زور دیا گیا اور نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن (این ڈی ایل ایم) کے نفاذ کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مویشیوں کے مالکان میں ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے، ای-گورننس کو فروغ دینے، اور تمام انتظامی سطحوں پر ڈیٹا کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کے سکریٹری نے ڈیٹا کی سالمیت کو برقرار رکھنے، بہتر نگرانی اور فیصلہ سازی کے لیے فیلڈ سطح کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال اور ڈیجیٹل نظام کو پائیدار طور پر اپنانے کے لیے وسیع تر اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے اقدامات کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر بھی خصوصی تأکید کی۔

نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن کا مقصد نسل کی بہتری، بیماریوں کی نگرانی اور مصنوعات کی شناخت میں مدد کے لیے کسانوں پر مرکوز ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔ 9.4 کروڑ سے زائد مویشی مالکان اور 34.5 کروڑ مویشی پہلے ہی بھارت پشودھن پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جو مویشیوں کی جامع ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

***

UR-9857

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2179119) Visitor Counter : 6