سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تین نئی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز کے قیام کے لئے ایم او یو
Posted On:
14 OCT 2025 5:35PM by PIB Delhi
ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن- سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے تحت 15 اکتوبر 2025 کو نالندہ ہال، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر ( ڈی اے آئی سی)، نئی دہلی میں ایک یادداشت مفاہمت ( ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تقریب کا اہتمام کرے گی تاکہ جے پور نیشنل یونیورسٹی ، ممبئی یونیورسٹی اور جی بی پنتھ ٹیکنیکل اور زرعی یونیورسٹی میں 3 نئی ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز قائم کی جائیں۔
فی الحال، 25 ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن اسکیم کے تحت مختلف مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں میں کام کر رہی ہیں، جو بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی، فلسفہ اور کاموں پر تحقیق، تدریس اور توسیعی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس میں سماجی انصاف، مساوات، اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے مسائل بھی شامل ہیں۔ اس ویژن کے حوالہ سے مندرجہ بالا تین نئی ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تازہ مفاہمت ناموں پر دستخط کرتے ہوئے آپریشنل چیئرز کی مجموعی تعداد اٹھائیس (28) ہو گئی ہے۔
ایم او یوز پر ڈائریکٹر، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن اور ہر اعزاز یافتہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور وائس چانسلر کے درمیان ہر یونیورسٹی کے ایک نمائندے اور فاؤنڈیشن کے ایک نمائندے کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے جو دستخط کے گواہ کے طور پر کام کریں گے۔
تقریب کی صدارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار کریں گے، اور اس میں سکریٹری جناب امت یادو، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ، حکومت ہند بھی شرکت کریں گے۔ وزارت کے سینئر حکام، فاؤنڈیشن کے نمائندے، شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے دیگر معزز مہمان بھی شرکت کریں گے۔
******
ش ح- ظ ا - ن ع
UR No. 9849
(Release ID: 2179062)
Visitor Counter : 5