وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ کا 16 واں سالانہ اجلاس 14 سے 16 اکتوبر 2025 تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہوگا


آیوش کی وزارت نے انڈونیشیا میں ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ میٹنگ میں جڑی بوٹیوں  سے تیار کی جانے والی دوائیوں سےمتعلق ریگولیٹری تعاون میں پیش رفت کی

ہربل میڈیسن ریگولیشن پر ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ میٹنگ سے قبل ہندوستانی وفد نے دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے سفیر سندیپ چکرورتی سے ملاقات کی

ہندوستان نے ڈبلیو ایچ او فورم میں روایتی ادویات کے معیار کے تئیں یقین دہانی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کیا

Posted On: 14 OCT 2025 3:48PM by PIB Delhi

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن-انٹرنیشنل ریگولیٹری کوآپریشن فار ہربل میڈیسن (ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ) کا 16 واں سالانہ اجلاس 14 سے 16 اکتوبر 2025 تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہو رہا ہے ۔  یہ میٹنگ ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک اور مبصر تنظیموں کے نمائندوں کو ریگولیٹری فریم ورک  کے مابین ہم آہنگی پر غور کرنے اور جڑی بوٹیوں سے تیار کی جانے والی دوائیوں کی حفاظت ، معیار اور افادیت کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے  متعلقین کو یکجا کرنے کاکام  کرتی ہے ۔

حکومت ہند کی وزارت آیوش کے مشیر (آیوروید) ڈاکٹر رگھو اراکل کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد کے ذریعے ہندوستان  اس میں حصہ لے رہا ہے ۔  اس وفد میں آیوش کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آزادانہ چارج) ڈاکٹر رمن موہن سنگھ اور فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) کے ڈائریکٹر اور نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مہیش ددھیچ بھی شامل ہیں ۔  ان کی فعال شرکت عالمی صحت کے فریم ورک کے اندر ریگولیٹری ہم آہنگی اور روایتی ادویات کے نظام کے انضمام کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کی قیادت کو اجاگر کرتی ہے ۔

بتاریخ13 اکتوبر 2025 کو ، وفد نے انڈونیشیا میں ہندوستان کے سفیر عالی جناب سندیپ چکرورتی   سے ملاقات کی۔  وفد نے سفیر موصوف کو ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ کی سالانہ میٹنگ میں ہندوستان کی شرکت سے آگاہ کیا اور روایتی ادویات میں بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کے راستے تلاش کیے ۔  انڈونیشیا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) اور آیوش کی وزارت فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) کے درمیان روایتی ادویات کے معیار  کے تئیں یقین دہانی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر 26 جنوری 2025 کو تفصیلی بات چیت ہوئی ۔  اس مفاہمت نامے کا مقصد صلاحیت سازی ، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور کوالٹی اشورینس کے طریقوں میں ہم آہنگی کے ذریعے تعاون کو بڑھانا ہے ۔  سفیر چکرورتی نے جکارتہ میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے فعال تعاون اور ہم آہنگی کی یقین دہانی کرائی تاکہ مفاہمت نامے کے موثر نفاذ کو آسان بنایا جا سکے ۔

میٹنگ کے افتتاح والے دن ، ڈاکٹر رگھو اراکل نے ہندوستان میں جڑی بوٹیوں  سے تیار کی جانے والی دوائیوں کی صورتحال پر ایک پریزنٹیشن پیش کی ، جس میں آیوش کی وزارت کی قیادت میں حالیہ اقدامات ، پالیسی کی پیش رفت اور بین الاقوامی شراکت داری پر روشنی ڈالی گئی ۔  ان کے خطاب میں روایتی ادویات کے لیے ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی خاطر ہندوستان کے جاری عزم اور اس شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے میں اس کے فعال کردار کی نشاندہی کی گئی ۔

میٹنگ کی ایک اہم خصوصیت’’جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائیوں کی حفاظت اور ضابطے‘‘ (ورکنگ گروپ-1) اور ’’جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائیوں کی افادیت اور مطلوبہ استعمال‘‘ (ورکنگ گروپ-3) پر ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ ورکشاپ کی کارروائی کا اجرا تھا ۔  ورکشاپ کا اہتمام عالمی ادارہ صحت نے کیا تھا اور اس کی میزبانی وزارت آیوش نے پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے تعاون سے 6 سے 8 اگست 2025 تک ہندوستان کے غازی آباد میں کی تھی ۔

جکارتہ میں تین روزہ اجلاس عالمی سطح پر جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائیوں کے محفوظ ، موثر اور معیاری استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ کے رکن ممالک کے اجتماعی عزم کی تصدیق کرتا ہے ۔  روایتی طب کے شعبے میں بین الاقوامی پالیسی اور ریگولیٹری تعاون کی تشکیل میں ہندوستان ایک اہم معاون کے طور پر ابھرا ہے ۔

*********

 

ش ح ۔ م م۔  ش ب ن

U. No.9835


(Release ID: 2178921) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , हिन्दी