خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ، محترمہ انّپورنا دیوی نے بچیوں کی حفاظت سے متعلق 10 ویں قومی اسٹیک ہولڈرز کونسل کو خطاب کیا

Posted On: 11 OCT 2025 5:00PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے یونیسیف انڈیا کے ساتھ شراکت داری میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جووینائل جسٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ’’بچیوں کی حفاظت: بھارت میں خواتین کے لیے محفوظ اور معاون ماحول کی جانب‘‘ کے موضوع پر 10 ویں قومی اسٹیک ہولڈرز کنسلٹیشن سے خطاب کیا ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ مشاورت اس بات کو یقینی بنانے کی مشترکہ ذمہ داری کی عکاسی کرتی ہے کہ ہندوستان میں ہر لڑکی محفوظ ، بااختیار اور خوف سے آزاد ماحول میں پروان چڑھے ۔

عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا جناب بی آرگوائی نے اس تقریب میں شرکت کر کے اسے رونق بخشی۔

**********

ش ح۔ت ف۔ ش ہ ب

U-9819


(Release ID: 2178777) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी