کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں لاجسٹک ایکسیلنس کا معیار قائم کرنے کے لیے لیپس 2025آغاز کیا
لیپس 2025 لاجسٹکس کے شعبے میں شاندار قیادت اور اختراع کو تسلیم کرے گا: شری گوئل
Posted On:
13 OCT 2025 7:23PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں پی ایم گتی شکتی کی چوتھی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر لاجسٹک ایکسی لینس، ایڈوانسمنٹ اینڈ پرفارمنس شیلڈ (ایل ای اے پی ایس) 2025 کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ایل ای اے پی ایس کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی ایک فلیگ شپ پہل ہے، جس کا مقصد لاجسٹک ایکسیلنس کو معیار بنانا، ہندوستان کی مسابقت کو مضبوط کرنا اور نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) اور پی ایم گتی شکتی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
لیپس 2025 کا تصور ہندوستان کی لاجسٹک صنعت میں بہترین طریقوں، جدت اور قیادت کو تسلیم کرنے اور منانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس میں لاجسٹک کے وسیع شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ہوائی، سڑک، سمندر اور ریل مال بردار آپریٹرز، گودام، ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹرز، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے (ایم ایس ایم ای)، اسٹارٹ اپس اور اکیڈمیا شامل ہیں۔
یہ پہل لاجسٹک ماحولیاتی نظام میں کارکردگی، شفافیت اور لچک کو بڑھانے کے لیے حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، ساتھ ہی پائیداری، ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) کے طریقوں اور گرین لاجسٹکس پر بھی زور دیتی ہے۔
اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:
"لیپس 2025، ملک بھر میں لاجسٹکس کی کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنانے میں اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔"
ایل ای اے پی ایس 2025 کے لیے رجسٹریشن اب راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in/) پر کھلی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان 15 نومبر 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
درج ذیل 13 زمروں میں درخواستیں طلب کی جاتی ہیں:
اے۔ بنیادی لاجسٹکس
- ہوائی مال برداری سروس فراہم کنندہ
- سڑک مال برداری سروس فراہم کنندہ
- سمندری مال برداری سروس فراہم کنندہ
- ریل مال برداری سروس فراہم کنندہ
- ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ آپریٹرز (ایم ٹی اوز)
- گودام خدمات فراہم کنندہ (صنعتی اور صارفین کی اشیاء)
- گودام خدمات فراہم کنندہ (زرعی اشیاء)
ب۔ ایم ایس ایم ای
- لاجسٹک سروس فراہم کنندہ
ج۔ اسٹارٹ اپس
- لاجسٹک ٹیکنالوجی سروس فراہم کنندہ
- لاجسٹک آپریشن سروس فراہم کنندہ
ڈی۔ ادارے
- لاجسٹک سیکٹر کو فروغ دینے والا تعلیمی ادارہ
ای۔ خصوصی زمرہ
- ای کامرس آپریشنز کے لیے لاجسٹک سروس ڈیلیوری
- ملٹی ماڈل لاجسٹک سروس پرووائڈر (3 پی ایل سروس پرووائڈر، فریٹ فارورڈر، کسٹم بروکر/ایجنٹ)
ایل ای اے پی ایس 2025، پی ایم گتی شکتی اور نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) 2022 کے متحرک وژن پر مبنی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے لاجسٹک سیکٹر میں کارکردگی، مسابقت اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔
اختراع کو تسلیم اور انعام دے کر، ایل ای اے پی ایس 2025 مستقبل کے لیے تیار لاجسٹک ماحولیاتی نظام بنانے میں مدد دے گا جو میک ان انڈیا کو مضبوط کرے گا، آتم نربھر بھارت کو بااختیار بنائے گا، اور 2047 تک وکشت بھارت کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔
***
UR-9807
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2178666)
Visitor Counter : 8