صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مصالحہ جات اور کھانہ پکانے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں کی کوڈیکس کمیٹی (سی سی ایس سی ایچ) کے آٹھویں اجلاس کا گوہاٹی میں افتتاح ہوا


ہلدی کو فروغ دینے اور مصالحوں کی برآمدات اس شعبے میں ہندوستان  کی قیادت کی عکاسی کرتی ہیں

بہتر ڈبہ بندی نظام اور برآمدات کو فروغ دینے  سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ اور علاقائی ترقی  رونما ہو رہی ہے: جناب لکشمن پرساد آچاریہ

ہم آہنگ اور مبنی بر سائنس معیارات خوراک سلامتی اور مساویانہ تجارت کو یقینی بنانے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں: ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او

40 ممالک کے 140 مندوبین نے گوہاٹی میں 8ویں سی سی ایس سی ایچ سیشن میں حصہ لیا

Posted On: 13 OCT 2025 6:22PM by PIB Delhi

مصالحہ جات اور کھانہ پکانے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی کے 8ویں سیشن کا افتتاح آج گوہاٹی میں آسام کے گورنر محترم جناب لکشمن پرساد آچاریہ کے  ذریعہ کیا گیا۔ یہ اجلاس خوراک سے متعلق معیارات اور تجارتی طور طریقوں کو نئی شکل دینے میں بھارت کے قائدانہ کردار کی ازسر نو تصدیق کرتا ہے۔

اس سیشن کی میزبانی حکومت ہند کے ذریعہ کی جا رہی ہے، جس میں بھارت کا مصالحہ بورڈ کوڈیکس ایلیمنٹیریئس کمیشن (سی اے سی) کے تحت سکریٹریٹ کے طور پر خدمت انجام دے رہا ہے۔ سی اے سی خوراک اور زرعی تنظیم (ایف اے او) اور عالمی صحتی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی مشترکہ بین حکومتی انجمن ہے جو بین الاقوامی تجارت میں خوراک سلامتی، کوالٹی اور منصفانہ طور طریقوں کو فروغ دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NE2V.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب آچاریہ نے ہندوستان کے وسیع مصالحہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور فروغ میں سی سی ایس سی ایچ کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے فعال اقدامات جیسے ہلدی کو ایک سپر فوڈ کے طور پر فروغ دینے اور برآمد کے لیے 200 سے زیادہ مصالحوں کی منظوری کی ستائش کی، جو عالمی مسالے کے شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BNMA.jpg

آسام اور شمال مشرقی خطہ کے ابھرتے ہوئے مصالحے کے مرکز کے طور پر امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، عزت مآب گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ پروسیسنگ کی بہتر سہولیات، قدر و قیمت میں اضافہ، اور برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کاشتکاروں کی آمدنی میں نمایاں طور پر بہتری لا رہے ہیں اور خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

مزید برآں، چناب آچاریہ نے ہندوستانی مصالحوں کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے، عالمی معیارات کے ساتھ گھریلو معیارات کو ہم آہنگ کرنے اور دنیا بھر کے صارفین کے لیے خوراک کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے میں حکومت ہند اور مصالحہ بورڈ کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔

اپنے خصوصی خطاب میں ، جناب راجت پنہانی، سی ای او، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے مصالحوں کی اقتصادی اور ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2024 میں 28.5 بلین امریکی ڈالر کی عالمی مسالے کی صنعت کے 2033 تک 41.9 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے صارفین کے تحفظ اور مساویانہ عالمی تجارت کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگ مبنی بر سائنس خوراک اسٹینڈرڈس کی ضرورت پر زرو دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S7NZ.jpg

جناب پنہانی نے کوڈیکس ٹرسٹ فنڈ کے تحت بین الاقوامی صلاحیت سازی کے اقدامات میں ہندوستان کی قیادت اور ستمبر 2025 میں منعقدہ گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی، جس نے فوڈ سیفٹی اور ریگولیٹری کنورژنس پر عالمی تعاون کو تقویت فراہم کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ہلڈ کروز، سینئر فوڈ سیفٹی آفیسر، کوڈیکس سیکریٹریٹ نے سیشن کی میزبانی کے لیے حکومت ہند اور اسپائسز بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور مسالوں اور پاک جڑی بوٹیوں کے لیے ہم آہنگ عالمی معیارات کو آگے بڑھانے میں ایف ایس ایس اے آئی اور اسپائسز بورڈ کے ذریعے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گزشتہ 11 برسوں میں کمیٹی کی پیشرفت کی تعریف کی اور ہم آہنگ بین الاقوامی معیارات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے دہلی میں ایف ایس ایس اے آئی کے حالیہ گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ کی تعریف کی۔

سیشن اہم مصالحوں اور کھانہ پکانے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں بشمول الائچی، دھنیا اور ونیلا کے مسودے اور مجوزہ معیارات پر غور و خوض اور منظوری کے لیے سفارشات کے ساتھ کوڈیکس ایلیمنٹیریئس کمیشن کو بھیجے جانے کے لیے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RYOE.jpg

ایف ایس ایس اے آئی کی مشیر ڈاکٹر الکا راؤ؛ سی سی ایس سی ایچ کے چیئرپرسن ڈاکٹر ایم آر سدرشن؛ اور ایف ایس ایس اے آئی، سی سی ایس سی ایچ اور بھارتی مصالحہ بورڈ کے دیگر سینئر افسران  بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔ یہ اجلاس 40 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 140 مندوبین کی شراکت داتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس سے مصالحوں کے شعبے میں خوراک سے متعلق معیارات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب عالمی عہدبستگی کا اظہار ہوتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر )

U.No:6973


(Release ID: 2178642) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी